رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:02 3.12.2020

روسی صدر کی حکومت کو آئندہ ہفتے سے بڑے پیمانے پر ویکسین فراہمی کی ہدایت

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے انسداد کی ویکسین شہریوں کو دینے کا آئندہ ہفتے آغاز کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق روس مقامی طور پر تیار کردہ اسپوتنک-فائیو ویکسین کی دستیابی کے لیے کوشاں ہے۔

روس کی تیار کردہ ویکسین کے اثر پذیر ہونے کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ البتہ صدر پوٹن نے وزارتِ دفاع کے میڈیکل اداروں سے ٹیلی کانفرنسنگ کے دوران ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

روس کے صدر نے یہ احکامات ایک ایسے موقع پر جاری کیے جب برطانیہ نے امریکہ اور جرمنی کے اداروں کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین شہریوں کو دینے کی منظوری دی ہے۔ اس ویکسین کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ 95 فی صد مؤثر ہے۔ جب کہ اس سے بڑی عمر کے افراد کی حفاظت ممکن ہو سکے گی۔

صدر پوٹن نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ روس کی حکومت نے کرونا وائرس کے انسداد کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ البتہ اس ویکسین کے فیز تھر کے ٹرائل ابھی نہیں ہوئے۔ جب کہ یہ ویکسین صرف چند درجن افراد کو ہی دی گئی ہے۔ محققین نے بھی اس حوالے سے صرف ابتدائی معلومات فراہم کی ہیں تاکہ سائنس دان اس کا جائزہ لے سکیں۔

صدر پوٹن کے مطابق اسپتنک فائیو کے 20 لاکھ ڈوز مستقبل قریب میں دستیاب ہوں گے۔ جو کہ ابتدائی طور پر طبی عملے اور اساتذہ کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے میں 11 دسمبر سے بڑے پیمانے پر ویکسین کی فراہمی شروع کی جائے۔

14:20 3.12.2020

امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3157 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں وبا سے پہلی بار ایک دن میں تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

قبل ازیں امریکہ میں سب سے زیادہ یومیہ اموات 2607 رواں برس 15 اپریل کو ہوئی تھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات گزشتہ ریکارڈ اموات سے بھی 30 فی صد زیادہ ہیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3157 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات دو لاکھ 73 ہزار 835 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ جہاں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

13:38 3.12.2020

امریکہ میں ایک بار پھر دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں دوسری بار دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قبل ازیں 27 نومبر کو دو لاکھ پانچ ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں سے 35 لاکھ 22 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

13:31 3.12.2020

امریکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں

امریکہ میں جہاں ایک طرف کرونا ویکسین عوام تک پہنچانےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہیں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے بھی بڑھ چکی ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے ندیم یعقوب سے اسد اللہ خالد کی گفتگو میں۔

امریکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:46 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG