رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

19:57 8.12.2020

وبا کے دوران صحت کی بہتری کے لیے انوکھا طریقہ

فرانس کے ایک علاقے میں لوگوں نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران صحت کی بہتری کے لیے درخت پر کپڑے اور فیس ماسک لٹکائے ہوئے ہیں۔

اس درخت کو 'ہیلنگ ٹری' یعنی زخم بھرنے والا درخت بھی کہا جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس درخت پر کپڑے لٹکانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔

لوگ اس درخت پر ایک قدیم روایت کے طور پر اپنے کپڑے لٹکاتے ہیں۔

19:54 8.12.2020

احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرسمس کی تیاریاں

دنیا بھر میں مسیحی مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔

کہیں لوگ کرسمس ٹری خرید کر گھر لے جا رہے ہیں تو کہیں سجاوٹ کا کام جاری ہے۔ البتہ اس دوران کرونا وائرس کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں۔ لوگ کرسمس ٹری خرید کر گھر لے جا رہے ہیں اور اس کی سجاوٹ کر رہے ہیں۔

19:50 8.12.2020

امریکہ میں ایک میں ہفتے میں ریکارڈ یومیہ اوسط اموات

امریکہ میں گزشتہ ہفتے ریکارڈ یومیہ اوسط اموات ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ہفتے یومیہ اوسطاََ 2249 افراد کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ امریکہ میں کسی بھی ہفتے میں یومیہ اموات کی بلند ترین شرح ہے۔ قبل ازیں رواں برس اپریل کے دوسرے ہفتے میں یومیہ 2232 اموات کی شرح ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے اعداد و شمار کا اوسط زیادہ بہتر انداز میں وبا کے پھیلنے کی نشان دہی کرتا ہے۔

امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں کرونا وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور لوگوں کے متاثر ہونے کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

18:55 8.12.2020

بھارت میں کرونا وائرس کا شکار خاتون کی انوکھی شادی

بھارت میں ایک خاتون کی شادی سے کچھ گھنٹے قبل ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا لیکن انہوں نے شادی ملتوی نہ کی بلکہ قرنطینہ مرکز میں ہی شادی کی تقریب منعقد کر لی۔ دُلہے اور دلہن نے عروسی ملبوسات کے بجائے حفاظتی لباس زیبِ تن کیے۔ شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑا آئسولیشن میں ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کا شکار خاتون کی انوکھی شادی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:49 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG