رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:00 10.12.2020

پاکستان میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.69 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.69 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 ہزار 202 ٹیسٹ کیے گئے ہین۔ جس کے بعد ملک بھر میں کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 6 ہزار 146 ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں وبا کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے وسط میں ملک بھر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فی صد سے کم تھی۔ جب کہ اب یہ شرح 8.69 تک پہنچ گئی ہے۔

19:21 9.12.2020

امریکہ: مزید دو لاکھ کیسز رپورٹ، دو لاکھ 86 ہزار اموات

امریکہ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 15 ہزار 860 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو روز میں متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد 2 لاکھ سے کم رہی تھی۔ البتہ اس سے قبل مسلسل تین دن تک دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں وبا سے ایک کروڑ 51 لاکھ 74 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 58 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2546 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

18:50 9.12.2020

کرونا سے متعلق تمام معلومات آپ کی مٹھی میں

کرونا وائرس کا خطرہ کہاں اور کتنا ہو سکتا ہے اور کسی مخصوص جگہ پر جانے سے پہلے کیا احتیاط ضروری ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب دینے کے لیے اب بہت سی موبائل ایپلی کیشنز سامنے آ چکی ہیں۔ آئیے کچھ ایسی ہی ایپس کے بارے میں جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

کرونا سے متعلق تمام معلومات آپ کی مٹھی میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:44 0:00

18:42 9.12.2020

انڈونیشیا میں انتخابات، عملے کے رنگ برنگے ملبوسات

انڈونیشیا میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس دوران پولنگ اسٹیشنز پر عملے کے کچھ ارکان نے سپر ہیروز کا روپ دھارا ہوا تھا۔ کوئی کیپٹن امریکہ بنا ہوا تھا تو کوئی اسپائیڈر مین بن کر ووٹروں کو ہدایات دے رہا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG