رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:49 11.12.2020

سنوفی اور جی ایس کے کی ویکسین تیار نہ ہو سکی

فرانس کی دوا ساز کمپنی سنوفی اور برطانوی کمپنی جی ایس کے کی کرونا ویکسین روانہ برس آنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مذکورہ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اُن کی تیار کردہ کرونا ویکسین آئندہ برس کے اختتام تک تیار نہیں ہو سکے گی۔

11:31 11.12.2020

برطانیہ میں کرونا ویکسینیشن کی مہم جاری

برطانیہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین مہم جاری ہے۔ یہ ویکسین امریکی دوا ساز کمپنی 'فائزر' اور جرمنی کی بائیو اینڈ ٹیک کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ برطانوی حکومت کی میڈیکل ریگولیٹری ایجنسی نے اس ویکسین کے ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت گزشتہ ہفتے دی تھی۔

11:28 11.12.2020

عالمی وبا سے دنیا بھر میں انسانی حقوق متاثر ہوئے: اقوامِ متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے اقوامِ عالم پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بحالی کی کوششوں میں انسانی حقوق کو پہلی ترجیح دیں تاکہ اپنے شہریوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کا حصول ممکن ہو۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا نے فرنٹ لائن ورکرز، بزرگوں، معذوروں، خواتین، بچیوں اور اقلیتوں سمیت کمزور گروپوں پر غیر متناسب اثرات مرتب کیے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وائرس اس لیے پھلا پھولا کیوں کہ، غربت، عدم مساوات، تعصب، ہمارے قدرتی ماحول کی تباہی اور دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں نے ہمارے معاشروں میں بے تحاشہ کمزوریاں پیدا کی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ لیڈروں کو یہ بہانہ ملا کہ وہ سخت سیکیورٹی اور جابر اقدامات اٹھائیں جس سے میڈیا کی آزادی اور شہری حقوق سلب ہوئے۔

مزید پڑھیے

19:56 10.12.2020

امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار اموات سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

'جان ہاپکنز یونی ورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 3124 اموات ہوئی ہیں۔

قبل ازیں ایک میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو 2879 ہوئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں وبا سے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG