رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:49 13.12.2020

چین میں کرونا کے مزید 24 نئے کیس رپورٹ

چین میں ہفتے کو کرونا وائرس کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 725 ہو گئی ہے جب کہ اس وائرس سے اب تک 4634 اموات ہو چکی ہیں۔

چین کی وزارِتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے پانچ مقامی طور جب کہ 19 افراد میں وائرس سے باہر سے آنے والوں کے ذریعے منتقل ہوا۔

چین میں بغیر علامات کے مثبت آنے والے کیسز کو مصدقہ کیسز میں شمار میں نہیں کیا جاتا۔ ہفتے کو ایسے 17 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ جمعے کو ایسے افراد کی تعداد 14 تھی۔

13:40 13.12.2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 72 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وبا سے مزید 72 افراد ہلاک جب کہ مہلک وائرس کے مزید 3369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد آٹھ ہزار 796 ہو گئی ہے۔

حکام ک مطابق وائرس سے اب تک تین لاکھ 83 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کے 60 لاکھ سے زائد ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں ملک بھر میں زیادہ بیمار مریضوں کی تعداد 2471 ہے۔

20:50 12.12.2020

امریکہ: کرونا ویکسین کی منظوری میں تاخیر کیوں ہوئی؟

امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر اور بائیو این ٹیک کے تعاون سے بنائی جانے والی کرونا وائرس کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن امریکہ سے قبل برطانیہ اس کی منظوری دے چکا ہے۔ امریکہ میں کرونا ویکسین کی منظوری میں زیادہ وقت کیوں لگا؟ جانتے ہیں صبا شاہ خان سے۔

امریکہ: کرونا ویکسین کی منظوری میں تاخیر کیوں ہوئی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:00 0:00

20:49 12.12.2020

امریکہ میں کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

امریکہ میں انتظامیہ نے جمعے کو کرونا وائرس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے تعاون سے بنائی جانے والی ویکسین کی منظوری فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ویکسین کی منظوری کو سراہتے ہوئے اسے طبی معجزہ قرار دیا ہے۔

جمعے کو اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ فائزر کی اس ویکسین کی پہلی خوراک آئندہ 24 گھنٹے میں دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ ویکسین تمام امریکیوں کے لیے مفت ہو گی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ویکسین لاکھوں زندگیاں بچانے میں کام آئے گی اور جلد ہی عالمی وبا مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG