رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:58 4.1.2021

پاکستان میں 18 جنوری سے تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں 18 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولے جا رہے ہیں۔

پیر کو وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جب کہ موسمِ گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود اور وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 18 جنوری سے نویں، دسویں اور گیارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ بحال ہو گا۔

شفقت محمود کے مطابق 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے جب کہ یکم فروری سے جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔‏

وفاقی وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاہم 14 اور 15 جنوری کو صحت کی صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تعلیی ادارے بند ہونے سے کرونا کیسز میں کمی آئی ہے جب کہ کرونا کی دوسری لہر میں کافی حد تک ٹھہراؤ آیا ہے۔

11:42 4.1.2021

بائیو ببل کی خلاف ورزی: تمام بھارتی کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ منفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں موجود پانچ بھارتی کرکٹرز نے سالِ نو کے آغاز پر بائیو ببل کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد پوری ٹیم اور دیگر اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

بھارتی اوپنر روہت شرما، رشب پانت، شبمن گل، پرتھوی شاہ اور نودیپ سیانی نے نئے سال کے جشن پر میلبورن کے ایک ریسٹورینٹ کے اندرونی احاطے میں کھانا کھایا تھا۔

بعدازاں مذکورہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ تاہم پیر کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین جنوری کو ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور تمام ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔ چار میچز پر مشتمل سیریز میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

10:15 4.1.2021

پاکستان میں کرونا سے مزید 39 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 39 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10 ہزار 350 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مزید 1895 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 1797 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر چار لاکھ 88 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے چار لاکھ 42 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ عالمی وبا کا شکار 2242 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

10:06 4.1.2021

دہلی: سات ماہ کے عرصے میں یومیہ کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 424 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز کی یہ تعداد سات ماہ بعد رپورٹ ہونے والی کم ترین تعداد ہے۔

بھارت میں مزید 16 ہزار 504 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

بھارت میں ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہے جب کہ عالمی وبا سے اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 649 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG