رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:48 7.1.2021

کیسز میں اضافے کے باعث ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ

جاپان کے حکام نے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے تین مضافاتی علاقوں میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ایمرجنسی کی میعاد سات فروری کو ختم ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارز اور ریستوران وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ باعث بنتے ہیں۔ لہذٰا ایمرجنسی کے دوران بارز اور ریستوران پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ سال اپریل میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لگائی گئی پابندیوں کے دوران ریستوران، بارز، اسکولز اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں بھی بند رکھی گئی تھیں۔ تاہم ٹوکیو اور اس کے نواح میں لگائی گئی نئی پابندیوں کے دوران اسکولز کھلے رہیں گے۔

مجموعی طور پر جاپان میں کرونا وبا کی صورتِ حال دیگر ممالک کے مقابلے میں کنٹرول میں رہی ہے۔ تاہم جمعرات کو ملک بھر میں سات ہزار کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔ صرف ٹوکیو میں جمعرات کو 2447 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاپان میں اب تک دو لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز جب کہ وائرس سے اب تک تین ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

جاپان میں جنوری کے اختتام پر ویکسی نیشن مہم شروع کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

15:26 7.1.2021

پاکستان میں وبا سے 10 ہزار 511 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 511 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وبا کی پہلی لہر کے بعد ہلاکتوں میں کمی آئی تھی۔ البتہ نومبر کے آغاز سے اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

وبا کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ 111 اموات 23 دسمبر کو ہوئی تھیں۔

15:19 7.1.2021

پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 2 ہزار 482 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق وبا سے متاثرہ 4 لاکھ 50 ہزار 515 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 10 ہزار 511 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

زیرِ علاج 34 ہزار 49 افراد میں سے 2251 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

14:56 7.1.2021

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ سے متجاوز

امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 5 ہزار ہو گئی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 2 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل دو جنوری کو امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ 2 لاکھ 97 ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔

وبا کی دوسری لہر میں پہلی لہر کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG