رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:08 14.1.2021

چین میں 8 ماہ بعد کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں آٹھ ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔ مرنے والے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں البتہ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہیبی میں پیش آیا ہے۔

چین میں گزشتہ سال مئی کے بعد سے کرونا وائرس سے ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی تھی۔ لیکن حکام کی جانب سے جمعرات کو ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران چین میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جمعرات کو مزید 138 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جمعرات کو رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد گزشتہ سال مارچ کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مزید پڑھیے

12:02 14.1.2021

پاکستان میں مزید 46 اموات، تین ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 اموات اور تین ہزار 97 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 818 ہو چکی ہے جب کہ اب تک پانچ لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

حکام کے بقول گزشتہ چوبیس گھںٹوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2284 ہے اور اب تک چار لاکھ 67 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے شکار 2410 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید 41 ہزار سے زیادہ افراد کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہے۔

11:53 14.1.2021

کرونا وائرس نے کس طرح جنم لیا؟ تحقیقات کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم چین میں موجود

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی 10 رکنی ٹیم جمعرات کو کرونا وائرس کے جنم سے متعلق تحقیقات کے لیے چین پہنچ گئی ہے۔

کرونا وائرس کا پہلا کیس 2019 میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔ عالمی ادارۂ صحت کی تحقیقاتی ٹیم کی چین آمد کا مقصد وبائی مرض سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کرنا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر بین ایمبارک کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم کام کا آغاز کرنے سے قبل دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہے گی جس کے بعد مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔

پیٹر بین کے بقول مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر چینی ہم منصب بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔

عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم چین ایسے وقت پہنچی ہے جب گزشتہ برس مئی کے بعد سے پہلی مرتبہ چین میں کرونا سے ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

حکام نے مرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں البتہ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ ہیبی میں پیش آیا ہے۔

11:42 14.1.2021

کرونا: لاس اینجلس میں تدفین کے لیے ہفتوں کا انتظار

امریکہ میں کرونا وائرس سے ہونے والی یومیہ ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کا شہر لاس اینجلس بدترین صورتِ حال کا سامنا کر رہا ہے جہاں مُردوں کو دفنانے کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی میتیں ہفتوں سرد خانوں میں رکھنے پر مجبور ہیں۔

کرونا: لاس اینجلس میں تدفین کے لیے ہفتوں کا انتظار
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:57 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG