رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:22 20.1.2021

جاپان نے کرونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ تیار کر لیے

جاپان کے وزیرِ صحت نے منگل کو ایسے روبوٹس کے پہلے نمونوں کا معائنہ کیا جو ایک مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک کے اندر سے کرونا ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرے گا اور 80 منٹ کے اندر نتیجہ دے دے گا۔

یہ روبوٹ کاواساکی ہیوی انڈسٹریز نے بنایا ہے اور جاپان رواں برس اولمپکس سے پہلے کرونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ کرونا ٹیسٹ میں تیزی لانا چاہتا ہے۔

یہ روبوٹ سسٹم شپنگ کنٹینرز کے ذریعے ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، پارکوں اور دوسرے ایسے مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں بڑے اجتماعات متوقع ہوں اور کم وقت میں بڑی تعداد میں کرونا ٹیسٹ کرنے ہوں۔

وزیر صحت نوریہیشا تامورا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں ردعمل دیکھنا چاہیے۔ ہمیں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔

مزید جانیے

16:34 20.1.2021

ورچوئل ریئلٹی: کرونا وبا کے دور میں تربیت کا بہترین ذریعہ

کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے جب بہت سے لوگوں کے دفاتر ان کے گھروں میں ہی منتقل ہو گئے تو کاروبار مالکان اور مینیجرز کو نئے چیلنج کا سامنا ہوا۔یہ چیلنج تھا اپنے نئے اور پرانے ملازمین کی ٹریننگ کا۔ لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب 'ورچوئل ریئلٹی' ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔

ورچوئل ریئلٹی: کرونا وبا کے دور میں تربیت کا بہترین ذریعہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:11 0:00

16:33 20.1.2021

پاکستان میں 91 فی صد متاثرہ افراد صحت یاب، سات فی صد زیرِ علاج

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 91 فی صد صحت یاب، دو فی صد ہلاک جب کہ لگ بھگ سات فی صد زیرِ علاج ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1772 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جن میں سے 11ہزار 103 افراد ہلاک جب کہ 4 لاکھ 78 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب بھی 35 ہزار 163 افراد زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے 2368 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 84 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

16:21 20.1.2021

کرونا کچھ لوگوں کو کم اور کچھ کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟

کیا وجہ ہے کہ کوئی تو اس وائرس سے شدید متاثر ہوتا ہے اور کسی کو پتا بھی نہیں چلتا۔ جانیے اس ویڈیو میں۔

کرونا کچھ لوگوں کو کم اور کچھ کو زیادہ متاثر کیوں کرتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG