رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:59 22.1.2021

اسلام آباد کا ڈرائیو اِن سنیما، کرونا بحران میں تفریح کا ذریعہ

عالمی وبا کے باعث ان دنوں تفریحی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پاکستان میں بھی سنیما اور تھیٹر کرونا کے باعث بند ہیں۔ ایسے میں اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر بڑی اسکرین پر فلم کا مزہ اٹھا رہے ہیں۔

اسلام آباد کا ڈرائیو اِن سنیما، کرونا بحران میں تفریح کا ذریعہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:36 0:00

16:15 22.1.2021

افغانستان میں سوا پانچ ہزار افراد زیرِ علاج، مزید 76 متاثر

افغانستان کی وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 54559 ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے فلاحی امور کے رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں وبا کے پھیلنے کی رفتار سست ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وبا سے متاثرہ تقریباََ 46 ہزار 912 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یوں ملک بھر میں 5274 افراد زیرِ علاج ہیں۔

ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 2373 ہے جن میں 87 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

14:52 22.1.2021

14:49 22.1.2021

پاکستان میں مزید 47 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اکتوبر کے آخری دنوں میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے۔ دسمبر میں اموات کی شرح کافی بلند رہی۔ البتہ رواں ماہ اس میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔

پاکستان میں رواں ماہ یومیہ اموات کی تعداد 40 سے 50 کے درمیان رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست کے وسط سے اکتوبر تک یومیہ اموات کی تعداد 10 سے کم ہو گئی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG