رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:56 23.1.2021

پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ زیرِ علاج افراد کی تعداد بھی 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 1927 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 11 ہزار 247 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ 4 لاکھ 84 ہزار 508 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 35 ہزار 63 افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے دو ہزار 283 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

15:50 23.1.2021

پاکستان میں لگنے والی کرونا ویکسین کتنی محفوظ ہے؟

پاکستان کرونا کی پہلی ویکسین حاصل کرنے کے قریب ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق چین پاکستان کو ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوزز 10 دن میں مفت مہیا کر دے گا۔ اس ویکسین کے بارے میں جانتے ہیں لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی ڈاکٹر جاوید اکرم سے وائس آف امریکہ کی سارہ زمان کی گفتگو میں۔

پاکستان میں لگنے والی کرونا ویکسین کتنی محفوظ ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:14 0:00

15:49 23.1.2021

کتا کئی دن تک زیر علاج مالک کا اسپتال کے باہر انتظار کرتا رہا

ترکی میں ایک وفادار کتا کئی روز تک اسپتال کے باہر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا جو کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

مذکورہ کتے کو بنجوک کے نام سے پکارا جاتا ہے جس کے معنی مالا کے موتی کے ہیں۔

بنجوک اُس وقت سے اسپتال کے باہر موجود تھا جب اس کے مالک کو بحیرہ اسود کے شہر طرابزون کے ایک اسپتال میں داخل کرنے کے لیے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔

کتا ایمبولینس کے ساتھ ساتھ اسپتال تک آیا اور وہیں اسپتال کے باہر اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا۔

مزید جانیے

15:44 23.1.2021

پاکستان میں متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 76 لاکھ ٹیسٹ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 76 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی طور پر ہونے والے ٹیسٹ کی تعداد 76 لاکھ دو ہزار 380 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے پاکستان میں اوسطاََ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG