رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:11 30.1.2021

نیو یارک میں وسط فروری سے ریستوران مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

نیو یارک میں دو ہفتے بعد ریستوران صارفین کو اِن ڈور کھانا فراہم کر سکیں گے۔

امریکہ کی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ نیو یارک شہر کے معروف ریستورانوں میں ویلنٹائن ڈے سے اِن ڈور کھانا کھانے کی اجازت ہو گی۔

جمعے کو کیا گیا یہ اعلان امریکہ کی کسی بھی ریاست کی طرف سے کرونا وبا کی شدت میں ہونے والی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ریستوران کھولنے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں گورنر اینڈریو کومو کا کہنا تھا کہ وہ کرونا وبا کی شدت میں اضافے سے متعلق آگاہ تھے۔ انہوں نے کامیابی اس کا مقابلہ کیا۔

امریکہ میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر نیو یارک میں کرونا ویکسین کی کمی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کئی افراد ویکسین لگوانے سے محروم رہے تھے۔

15:59 30.1.2021

فرانس کا تیسری بار لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ

یورپ کے ملک فرانس نے کرونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تیسرا لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے اور پابندیوں پر عمل درآمد میں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کی سرحدوں پر دیگر ممالک سے آنے والوں کے لیے سخت اقدامات، کرفیو کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی اور گھروں سے کام کرنے کی پابندی کو پر عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانس کے وزیرِ اعظم جین کیسٹیکس کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے متعلق صورتِ حال ابھی بھی پریشان کن ہے۔ جب کہ فرانس میں وبا کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے مضمرات سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ چند دن کے اعداد و شمار دیکھیں ہیں جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن نافذ نہ کر کے ایک موقع لیا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ضروری سفر کے علاوہ اتوار سے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے فرانس آنے والوں پر مکمل پابندی ہو گی۔

خیال رہے کہ فرانس دنیا بھر میں وبا کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے حساب سے ساتویں نمبر پر ہے۔

15:51 30.1.2021

پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں

پاکستان میں چینی کمپنی 'سائنو فارم' کی ویکسین کی پہلی کھیپ کی آمد جلد متوقع ہے۔ ملک بھر میں ویکسین کی آمد سے قبل منفی خیالات گردش کر رہے ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے خیال میں کرونا وائرس کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے۔ دیکھیے نذر الاسلام کی رپورٹ میں۔

پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:50 0:00

15:48 30.1.2021

یورپین کمیشن: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے 'ایسٹرا زینیکا' ویکسین کی منظوری

یورپی کمیشن نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ‘ایسٹرا زینیکا’ کی تیار کردہ کرونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری یورپی کمیشن پر کی جانے والی تنقید کے بعد دی گئی ہے، ناقدین کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ کمیشن آبادی کو کرونا ویکسین لگانے سے متعلق مطلوبہ اقدامات نہیں کر رہا۔

یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کرونا ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے استعمال کی منظوری جمعے کو دی ہے۔

'ایسٹرا زینیکا' کی تیار کردہ کرونا ویکسین تیسری ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ جب کہ اس سے قبل ‘فائزر’ اور ‘موڈرنا’ کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔

ای ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ 55 سال سے زائد عمر کے افراد میں اس ویکسین کے نتائج سے متعلق خاطر خواہ نتائج دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم ایجنسی کے مطابق اسے امید ہے کہ ویکسین ان افراد میں بھی کار آمد ہو گی۔

خیال رہے کہ 'ایسٹرا زینیکا' کی ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جائیں گی۔ جب کہ ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے چار سے 12 ہفتوں کے اندر لگوانی ہوگی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG