رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:59 1.2.2021

چین سے کرونا وائرس کی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں تیار ہونے والی کرونا وائرس کی ویکسین 'سائنو فام' کی پہلی کھیپ پیر کی صبح پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین نے 'سائنو فام' کی پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان کو بطور تحفہ دی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

10:48 1.2.2021

پاکستان میں کرونا سے مزید 26 اموات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 26 مریض دم توڑ گئے جب کہ ایک ہزار 615 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہزار 683 ہو چکی ہے اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں کرونا کے شکار 2092 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ پانچ لاکھ ایک ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

10:35 1.2.2021

پاکستان: اسکول اور جامعات میں تدریسی عمل بحال

پاکستان بھر میں اسکول اور جامعات میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے 26 نومبر سے کرونا وبا اور موسمِ سرما کی چھٹیوں کے باعث بند کیے گئے تھے۔

19:43 31.1.2021

کرونا بحران اور امریکی ٹرین سروس کی بحالی

امریکہ میں مسافر بردار ٹرین کا ملک گیر نظام 'ایم ٹریک' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کرونا وائرس کے بحران کے سبب ٹرین کے مسافروں کی تعداد میں 95 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔ اب اس کی بحالی کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ مزید جانتے ہیں 'ایم ٹریک' کی بحالی کی پروجیکٹ مینیجر عائشہ منظور سے۔

کرونا بحران اور امریکی ٹرین سروس کی بحالی
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:26 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG