رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:25 3.2.2021

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا ووہان کے ریسرچ سینٹر کا دورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں موجود عالمی ادارۂ صحت کی تحقیقاتی ٹیم نے ووہان کے اس ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا ہے جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کرونا وائرس اس لیبارٹری سے پھیلا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک ٹیم کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات کے لیے کئی روز سے چین میں موجود ہے۔ بدھ کو اس ٹیم نے ووہان کے 'انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی' کا دورہ کیا ہے۔

ٹیم کے ایک رکن اور ماہرِ حیاتیات پیٹر ڈیسزیک نے اس موقع پر کہا کہ ہم یہاں موجود تمام متعلقہ اور اہم لوگوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے وہ تمام اہم سوالات پوچھیں گے جو پوچھنا ضروری ہیں۔

البتہ صحافیوں کو اس موقع پر عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم تک براہِ راست رسائی نہیں مل سکی۔ عالمی ادارے کی اس تحقیقاتی ٹیم چین میں جہاں بھی گئی ہے یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ صحافیوں کی ان تک براہِ راست اور مکمل رسائی کم ہی ہو پاتی ہے۔ اسی لیے ان کے دوروں کی زیادہ تفصیلات بھی منظرِ عام پر نہیں آ سکی ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم تقریباً تین گھنٹے اس انسٹی ٹیوٹ میں موجود رہی اور پھر صحافیوں سے بات کیے بغیر روانہ ہو گئی۔

عالمی ادارۂ صحت کی تحقیقاتی ٹیم میں وائرسز کے ماہرین، ماہرِ وبائیات، فوڈ سیفٹی اور جانوروں کی ادویات کے ماہر بھی شامل ہیں۔ یہ ماہرین 10 مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

چین پہنچنے پر دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اس ٹیم نے گزشتہ چھ روز کے دوران اسپتالوں، تحقیقی مراکز اور ووہان میں جنگلی حیات کی اس مارکیٹ کا بھی دورہ کیا ہے جہاں سے سب سے پہلے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے۔

18:36 2.2.2021

کرونا کے خدشات: آسٹریلیا نے دورۂ جنوبی افریقہ ملتوی کر دیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیشِ نظر دورۂ جنوبی افریقہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئندہ ماہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شیڈول تھی۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے دورۂ جنوبی افریقہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے قائم مقام چیف آپریٹنگ افسر نکی ہوکلی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے ماہرین کی رائے کے مطابق ٹیم جنوبی افریقہ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید جانیے

17:23 2.2.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 63 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں وبا سے اموات میں کسی حد تک کمی دیکھی گئی تھی اور دونوں دن 35 سے بھی کم افراد کی ہلاک رپورٹ ہوئی تھی۔

17:06 2.2.2021

عالمی تحقیقاتی ٹیم کا چین میں جانوروں کے طبی مرکز کا دورہ

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقاتی ٹیم نے چین کے شہر ووہان میں جانوروں کے علاج کے ایک طبی مرکز کا دورہ کیا ہے۔

منگل کو کیا جانے والا دورہ اس تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ ٹیم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے کر رہی ہے۔

دسمبر 2019 میں کرونا وائرس کے ابتدائی کیسز چین کے صوبے ہوبی کے شہر ووہان سے رپورٹ ہوئے تھے۔ اب عالمی ماہرین کی ایک ٹیم اس وبا کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے اس شہر کا دورہ کر رہی ہے۔

چین پر ابتدا سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اس نے وبا کے حوالے سے ابتدائی معلومات مخفی رکھی ہیں۔ جب کہ عالمی دباؤ کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو یہاں کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG