رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:34 17.4.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 112 اموات، 4976 متاثر

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید لگ بھگ پانچ ہزار افراد متاثر جب کہ 112 اموات ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید چار ہزار 976 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی تعداد 79 ہزار 108 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق زیرِ علاج افراد میں سے چار ہزار 149 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح 7.6 فی صد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 112 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 16 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

15:52 16.4.2021

کیلی فورنیا میں پابندیوں میں نرمی۔ معمولات زندگی بحال ہونا شروع

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین 16 سال سے زائد تمام تر افراد کے لیے دستیاب ہے۔

جمعرات کو کیلی فورنیا میں باسکٹ بال کے شوقین افراد نے اپنی من پسند لیکرز ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے باسکٹ بال کورٹ کا رُخ کیا۔ جب کہ یونیورسل اسٹوڈیوز ہالی وڈ تھیم پارک بھی شائقین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

وسیع رائیڈز اور مقبول ناول سیریز ہیری پوٹر ہوگ وارٹس کے قلعے اور متعدد تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل تھیم پارک کرونا وائرس کی وجہ سے ایک برس سے زائد عرصے سے بند تھا۔

اب یونیورسل تھیم پارک حکومت کی 25 فی صد افراد کی گنجائش کے اصول کی پیروی کے تحت کھول دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں متعدد رائیڈز، لائیو پرفارمنس اور تھیم پارک میں ادھر اُدھر گھومنے اور لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوانے والے کردار تا حال سیاحوں کے لیے میسر نہیں ہیں۔

15:27 16.4.2021

چین میں ویکسین لگوانے کے بدلے مفت انڈے اور ڈسکاؤنٹ کوپن کی پیش

کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے بعد اب چین کی عوام کرونا ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے جس کے سبب ویکسی نیشن کی مہم کو تیز کرنے کے لیے عوام کو مفت انڈے، کوپن اور خریداری میں رعایت کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین میں ویکسین کے یومیہ لاکھوں ڈوز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق صرف 26 مارچ کے دن 61 لاکھ ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

چین کے معروف ڈاکٹر ژہونگ نینشین نے اعلان کیا تھا کہ جون میں ملک کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی میں سے 56 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

شنگھائی اور بیجنگ جیسے بڑے شہروں میں حکومت لوگوں کو ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لیے مفت چیزیں اور انعامات کی پیشکش کر رہی ہے۔

چین میں ویکسین لگوانے والے شہریوں کو مفت انڈے جب کہ شاپنگ مالز کی جانب سے ویکسین لگوانے والے افراد کو رعایتی کوپن کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں چین کے شہر ووہان سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز ہوا تھا تو حکومت نے ووہان سمیت مختلف شہروں میں فوری طور دو ماہ سے زائد عرصے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا تھا۔

بعد ازاں چین نے سخت لاک ڈاؤن کے ذریعے وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا۔ البتہ اب یہاں کی عوام جلد کرونا ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔

14:49 16.4.2021

تھائی لینڈ میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھائی لینڈ میں جمعے کو 15 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو وبا کے آغاز سے اب تک کی یومیہ ریکارڈ تعداد ہے۔

تھائی لینڈ میں بھی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران پانچویں مرتبہ ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تھائی لینڈ میں کوئی اموات واقع نہیں ہوئی البتہ ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے زائد ہے جب کہ وبا سے 97 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG