رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:51 21.4.2021

پاکستان میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز، 148 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 148 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 5499 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ چھ دو فی صد تھی۔

پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

10:31 21.4.2021

بھارت: لگ بھگ تین لاکھ ریکارڈ کرونا کیسز، دو ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 95 ہزار 41 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ وبا کے شکار مزید 2023 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

بھارت میں مسلسل ساتویں روز دو لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

عالمی وبا سے بھارت میں اب تک ایک لاکھ 82 ہزار 553 اموات اور ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کی مشکلات سے بچایا جائے لیکن ریاستوں کے گورنرز آخری کوشش کی صورت میں لاک ڈاؤن کا سہارا لے سکتے ہیں۔

18:34 20.4.2021

بھارت: کانگریس رہنما راہول گاندھی میں کرونا وائرس کی تصدیق

بھارت میں حزبِ اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

راہول گاندھی نے منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ کرونا کی بعض علامات کے بعد اُنہوں نے کرونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران جو بھی اُن سے رابطے میں رہا ہے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور منگل کو مزید ڈھائی لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

راہول گاندھی نے وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مغربی بنگال کی اپنی تمام ریلیاں بھی منسوخ کر دی تھیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کلکتہ میں مزید ریلیاں نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

13:55 20.4.2021

فائزر، موڈرنا، اسپوتنک ویکسینز اب لگوائیں نہیں بلکہ کھائیں!

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے کہیں ڈونٹ تو کہیں ڈسکاؤنٹ کوپنز تقسیم کیے جا رہے ہیں لیکن ہنگری میں ایک پیسٹری کی دکان ایسی بھی ہے جہاں کرونا وائرس کی تھیم پر مبنی سوئٹ 'موس' (جیلی اور مختلف چیزوں کی تہہ والی میٹھی ڈش) پیش کی گئی ہے۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ کے شمال مشرقی علاقے ویراسجہاز سے تعلق رکھنے والی سُلیان فیملی کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے خوف کو کم کرنے کی کوشش میں پیش پیش ہے۔

سلیان فیملی رنگ برنگی جیلی اور دیگر لوازمات کے ساتھ سرنج سے سجے چھوٹے چھوٹے گلاس میں 'موس' پیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG