رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

08:52 22.4.2021

پاکستان میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے پانچ ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ وبا کے شکار مزید 98 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 ہزار 591 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ایک چھ فی صد رہی۔

پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک 16 ہزار 698 افراد ہلاک اور سات لاکھ 78 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

08:45 22.4.2021

کرونا کی برطانوی قسم کراچی پہنچ گئی

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی برطانوی قسم کراچی پہنچ گئی ہے اور اب تک جو ٹیسٹ ہوئے ہیں ان میں 50 فی صد کیسز میں یہ قسم پائی گئی ہے۔

08:26 22.4.2021

بھارت: ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال میں آکسیجن لیک، 22 کرونا مریض ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا بحران کے دوران اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ایک اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر کے لیک ہونے سے کرونا وائرس کے 22 مریض آکسیجن کی عدم دستیابی سے ہلاک ہو گئے۔

کلکٹر سورج مندھارے نے بھارت کے نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کو بتایا کہ ناسک میں ذاکر حسین میونسپل اسپتال میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے وقت اسپتال میں 171 مریض تھے اور 31 مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی۔

ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش جادھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر لیک ہونے کی وجہ سے نصف گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی بند رہی جس کی وجہ سے وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیے

13:53 21.4.2021

پاکستان میں جمعے سے نئی پابندیوں کا عندیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کچھ نئے فیصلے کیے ہیں جس کے مطابق جمعے سے ملک میں نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں کرونا کے پھیلاؤ کو قدرے کم کیا ہے لیکن رواں ہفتے کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسپتالوں میں مثبت کیسز کی وجہ سے دباؤ بھی بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے تاہم ابھی بڑے شہر بند نہیں کر رہے لیکن چند دن کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔

اسد عمر کے مطابق کراچی میں کیسز کی شرح 13 اور حیدر آباد میں 14 فی صد ہے۔ وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے عندیہ دیا کہ اگر وبا کے پھیلاؤ کو نہ روکا تو بڑے شہر بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہو گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG