رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:00 28.4.2021

بریٹ لی کا بھارت کے لیے ایک بٹ کوائن عطیہ کرنے کا اعلان

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے بھارت میں آکسیجن کی خریداری کے لیے ایک بٹ کوائن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بریٹ لی ان دنوں بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت ان کا دوسرا گھر ہے اور وہ کرونا وائرس کے اس مشکل وقت میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔ ایک بٹ کوائن تقریباً چالیس لاکھ بھارتی روپوں کے برابر ہے۔

بریٹ لی دوسرے آسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہوں نے بھارت کو آکسیجن کی خریداری کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پیٹ کمنس نے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

08:53 28.4.2021

کرونا وائرس کا پھیلاؤ پھر تیز: پاکستان کتنا تیار ہے؟

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران یومیہ چار ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 سے بڑھ چکی ہے۔ پاکستان اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کیا کر رہا ہے؟ جانتے ہیں وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ پھر تیز: پاکستان کتنا تیار ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:58 0:00

08:52 28.4.2021

بھارت میں کرونا اموات کی تعداد سرکاری ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے: مبصرین

بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کرونا کیسز کی یومیہ تعداد تین لاکھ سے اوپر آ رہی ہے۔ جب کہ وبا سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد ڈھائی ہزار سے تین ہزار کے درمیان ہے۔

لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے کرونا سے ہونے والی اموات کی جو تعداد بتائی جا رہی ہے وہ یقینی طور پر درست نہیں۔ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کے مطابق ہمیں یہ نہیں معلوم کہ ان لوگوں کی تعداد کتنی ہے جو کرونا پازیٹیو ہونے کے باوجود بغیر ٹیسٹنگ کے انتقال کر گئے۔ یا جن کی ٹیسٹ رپورٹ اسپتالوں کی طرف سے عام نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے

17:53 27.4.2021

پاکستان میں تعلیمی اداروں میں تمام امتحانات مؤخر

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں 15 جون تک کوئی تعلیمی امتحان منعقد نہیں ہو گا۔

منگل کو دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اس دوران ہونے والے نویں سے بارہویں جماعت، اے اور او لیولز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں اور اب یہ امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ او اور اے لیولز اور اے ایس کے امتحانات اکتوبر نومبر کے سائیکل میں ہوں گے۔ ان میں سے جو بچے پاکستان کی جامعات میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے ہم نے یقینی بنایا کہ یونیورسٹی کے داخلے جنوری تک جاری رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مئی کے تیسرے ہفتے میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ امتحانات کب منعقد کیے جائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ آج انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وبا شروع ہونے کے بعد یہ ایسے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG