رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:54 13.7.2021

کیا امریکہ کے تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرائط بدل گئی ہیں؟

امریکہ کے تدریسی اداروں میں عموماً اگست یا ستمبر سے نیا تعلیمی سال شروع ہوتا ہے اور یہاں داخلے کے لیے طلبہ کو کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس بار کووڈ کی وجہ سے اِن میں بعض تبدیلیوں کا امکان ہے۔ مزید جانتے ہیں وی او اے کی فائزہ بخاری سے اسد اللہ خالد کے ساتھ ان کی گفتگو میں۔

کیا امریکہ کے تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرائط بدل گئی ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:50 0:00

10:52 13.7.2021

کرونا ویکسین کی تیسری خوراک، تجویز پر فائزر کمپنی اور امریکی حکام کی مشاورت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوا ساز کمپنی فائزر کے نمائندوں نے پیر کے روز امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حکام سے کرونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی اجازت لینے کے معاملے پر بات چیت کی۔

فائزر کمپنی کے مطابق اس کی تیار کردہ ویکسین کی دو خوراکوں کے دیے جانے کے بارہ ماہ کے اندر تیسری خوراک بوسٹر کا کام کرتی ہے، اور یہ کہ تیسری خوراک لوگوں کی قوت مدافعت کو مزید تقویت دے گی۔

حالیہ دنوں میں صدر جو بائیڈن کے ایک مشیر نے اس تجویز کے متعلق کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کو تیسری خوراک دینے کی ضرورت پڑے۔

یاد رہے کہ صدر بائیڈن نے کووڈ نائنٹین کی عالمی وبا کے خلاف عوام کو ویکسین لگانے کے اہم ترین کام کو ترجیح قرار دیتے ہوئے ویکسین لگانے کے عمل پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے:

16:01 12.7.2021

بیک وقت کرونا کے دو ویرینٹس میں مبتلا خاتون کی ہلاکت، ماہرین کا ٹیسٹنگ میں اضافے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جہاں دنیا بھر میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے وہیں وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹس نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اتوار کو بیلجیم کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون بیک وقت کرونا کے 'ایلفا' اور 'بیٹا' ویرینٹ میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیک وقت کرونا کی دو اقسام میں مبتلا ہونے کے اس غیر معمولی کیس کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق 90 سالہ خاتون نے کرونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی جب کہ مارچ میں انہیں بیلجیم کے شہر آلسٹ کے او ایل وی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

طبی عملے نے جب خاتون میں کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی قسم کی موجودگی کا معائنہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں کرونا کے دو ویرینٹس 'ایلفا' اور 'بیٹا' موجود تھے۔

مزید پڑھیے:

15:55 12.7.2021

انڈونیشیا میں 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے کیسز سے تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں پیر کو 40 ہزار 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 891 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں کرونا سے اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 355 ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG