رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:54 14.8.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 73 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 73 افراد کی موت ہوئے ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ 11 ہزار 329 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں چھ ہزار 384، خیبر پختونخوا میں چار ہزار 640 اور بلوچستان میں 332 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 662 جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 830 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

20:50 14.8.2021

پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد ساڑھے 86 ہزار ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد ساڑھے 86 ہزار ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید چار ہزار 786 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی مجموعی تعداد 86 ہزار 606 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں وبا سے اب تک 10 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 90 فی صد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 2.2 فی صد کی موت ہوئی ہے۔

15:17 14.8.2021

روس میں کرونا کے باعث ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں

روس میں کرونا وائرس سے ہفتے کو ریکارڈ 819 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ماسکو کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک شہر میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز کے مطابق روس میں وبا کے متاثرین کی تعداد میں گزشتہ ماہ تیز ترین اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکام ویکسی نیشن کی کم شرح اور ڈیلٹا ویریئنٹ کو اس اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

جولائی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرونا وبا سے 17 ہزار 237 افراد ہلاک ہوئے تھے جو شہر میں ایک ماہ کے دوران وبا سے ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

ہفتے کو روس میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

14:21 14.8.2021

مسی سپی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، فیلڈ ہاسپٹل قائم

امریکہ کی ریاست مسی سپی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث یونیورسٹی آف مسی سپی میڈیکل سینٹر نے اپنے پارکنگ گیراج میں فیلڈ ہاسپٹل قائم کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز ک مطابق آئندہ ہفتے سے ریاست میں ایک موبائل ہاسپٹل بھی قائم کردیا جائے گا جس میں امریکہ کے ڈپارٹمںٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروز کا بھیجا گیا عملہ تعینات کیا جائے گا۔

کرونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث امریکہ کی ریاستوں آرکنسا، فلوریڈا، لیوزیانا، مسی سپی اور اوریگون میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG