رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:19 4.9.2021

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 79 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید لگ بھگ چار ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 64 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

حکام کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.2 فی صد رہی۔ یوں 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید تین ہزار 980 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق وبا سے گزشتہ روز مزید 79 افراد ہلاک ہوئے ہیں یوں وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

15:36 1.9.2021

پاکستان میں وبا سے متاثر 93 ہزار افراد زیرِ علاج

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید تین ہزار 559 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز ساڑھے 53 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت آنے کی شرح 6.63 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق وبا سے متاثرہ زیرِ علاج افراد میں سے 5690 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

15:28 1.9.2021

پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 15 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن

پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15 لاکھ 90 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کے مطابق 31 اگست کو ملک بھر میں ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی ہے جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جب کہ لگ بھگ پانچ لاکھ افراد کو دوسری ڈوز دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک ایک کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے جب کہ چار کروڑ 37 لاکھ 92 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔

15:19 1.9.2021

پاکستان ریلوے: 15 ستمبر سے ویکسی نیشن والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہو گی

پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ 15 ستمبر 2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے اور 15 اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہوا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2021 تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن کی حدود میں موجود عملے کو لگوانا ضروری ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG