رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:57 7.9.2021

پاکستان میں 92 ہزار افراد زیرِ علاج، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ فی صد

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید تین ہزار 316 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 52 ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6.33 فی صد ٹیسٹ مثبت آئے۔ یوں وبا سے سے 3316 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب بھی 92 ہزار سے زائد افراد زیرِ علاج ہیں۔ زیرِ علاج افراد میں سے 5478 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

16:53 7.9.2021

پاکستان میں وبا سے مزید 98 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی اموات کے بعد وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وبا سے اموات کی شرح لگ بھگ دو فی صد ہے۔

16:49 7.9.2021

پاکستان میں دو کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کی مکمل ڈوزز دو کروڑ سے زائد لوگوں کو لگا دی گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں تین لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی جس کے بعد وہ افراد جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے ان کی تعداد دو کروڑ 85 ہزار 377 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز سات لاکھ 95 ہزار 945 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں چار کروڑ 81 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

18:15 5.9.2021

نیوزی لینڈ میں کرونا کیسز میں کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں اتوار کو کرونا وائرس سے مزید 20 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تمام نئے کیسز سب سے زیادہ آبادی والے شہر آکلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

آکلینڈ وبا کے پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں یومیہ کیسز میں کمی ہو رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کیسز میں کمی سے ثابت ہو رہا ہے کہ آکلینڈ میں لیول 4 کا انتباہ اور صحت سے متعلق ہمارے اقدامات وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ تاہم یہ ابھی کافی نہیں ہے اور ہمیں مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو نیوزی لینڈ میں چھ ماہ سے زائد عرصے بعد کرونا سے پہلی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG