رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

02:18 24.3.2020

ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے پر غور

RTS2KPG5
RTS2KPG5

جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اگر 2020 ٹوکیو اولمپک گیمز کو مکمل طور پر منعقد کرنا ممکن نہ ہوا تو انہیں ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم ایبے نے یہ بیان پیر کو ایک پارلیمانی اجلاس کے دوران دیا۔ لیکن انہوں نے 24 جولائی سے 9 اگست تک طے شدہ گیمز کی مکمل منسوخی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

ایبے کا یہ بیان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں صورت حال کا جائزہ لے گی اور اس بارے میں صلاح مشورے کرے گی کہ آئندہ کیا کرنا چاہیے۔ ان میں اولمپکس کو چند ہفتوں بلکہ ایک سال تک کے لیے ملتوی کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

کینیڈا کی اولمپک کمیٹی اعلان کرچکی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑی ٹوکیو نہیں بھیجے گی۔

02:29 24.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے 875 مریض، 6 کا انتقال

Coronavirus Pakistan
Coronavirus Pakistan

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہے۔

حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 99 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 394، پنجاب میں 246، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 71، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک، خیبر پختونخوا میں 38 اور اسلام آباد میں 15 ہے جبکہ 6 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

02:34 24.3.2020

اٹلی میں ہلاکتیں پہلے سے کم، اسپین میں زیادہ

Medical staff France
Medical staff France

کرونا وائرس سے اٹلی میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے لیکن اسپین میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 4790 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 602 افراد ہلاک ہوئے۔ اتوار کو اٹلی میں 651 اور ہفتے کو 793 افراد جان سے گئے تھے۔

دوسری طرف اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں 4321 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 434 افراد ہلاک ہوئے۔

ایران میں پیر کو مزید 1411 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 127 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ایران میں مریضوں کی تعداد 23 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 1812 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کیسز 64 ہزار اور ہلاکتیں 6078 ہوچکی ہیں۔ اسپین میں کیسز 33 ہزار اور ہلاکتیں 2206 ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر تک 194 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوچکی تھی جبکہ 16300 سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے تھے۔ صرف پیر کے دن 37 ہزار کیسز اور 1721 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔

02:46 24.3.2020

بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن

سندھ، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے 24 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے سات اپریل دوپہر 12 بجے تک نقل و حرکت پر پابندی رہے گی۔

دو ہفتوں کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے البتہ لازمی خدمات کے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار، صحت کے شعبے سے وابستہ عملہ، بینک ملازمین، صحافی اور امدادی کارکن شامل ہیں۔

تمام بڑے اسٹورز میں صرف روز مرہ ضروریات کے شعبے کھلے رہیں گے اور تمام اسٹورز ٹرالی کو انفیکشن سے پاک رکھنے کے پابند ہوں گے۔ ہر گھر سے ایک فرد ضروری اشیا خریدنے کے لیے نکل سکتا ہے لیکن اسے قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق شہریوں کے نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق شہریوں کے نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG