رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:27 24.3.2020

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نو ماہ کے لیے ملتوی

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار (فائل فوٹو)
وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر بلدیاتی انتخابات نو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی نے بتایا کہ وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے اس حوالے سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کو 11 ارب روپے فوری جاری کیے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ایک ارب روپے امداد کی توثیق دی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلٰی نے 10 ہزار ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عثمان بزدار نے واضح کیا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔

16:42 24.3.2020

پاکستانی صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹر ود آؤٹ بارڈر' نے پاکستان میں تین صحافیوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اپنے اسٹاف کی صحت کے لیے تمام بیوروز عارضی طور پر بند کر دیں۔

'رپورٹر ود آؤٹ بارڈر' کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والے تین صحافیوں میں اب تک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق 24 نیوز چینل اور ایک کا ابتک ٹی وی سے ہے، ان تینوں کا تعلق پنجاب کے شہر لاہور سے ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت پاکستان میں ایسے کیسز کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔

'رپورٹر ود آؤٹ بارڈر' کے ڈینئل بسٹرڈ کا کہنا ہے اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ان تین افراد کو فیلڈ میں ذمہ داریاں ادا کرتے وقت یہ وائرس لگا ہو۔ اسی وجہ سے ہم پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے رپورٹرز کی صحت کو ترجیح دیں۔

17:02 24.3.2020

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اربوں روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملک میں تیل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتا ہوں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں کرفیو کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 300 یونٹ تک بجلی صرف کرنے والوں کو تین ماہ میں بل ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

عمران خان نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ برآمدی شعبے کو 100 ارب روپے ری فنڈ کیے جائیں گے جو وہ لیبر پر خرچ کریں گے۔

مزید پڑھیے

18:15 24.3.2020

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن، نمازِ جنازہ کے لیے بھی اجازت لینا ہو گی

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوئٹہ شہر کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران نمازِ جنازہ کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ مزید جانتے ہیں کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی زبانی

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن، نمازِ جنازہ کے لیے بھی اجازت لینا ہو گی
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:37 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG