رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:55 25.3.2020

ترکی میں اموات 7 سے 44 تک پہنچ گئیں

ترکی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہو گئی۔
ترکی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہو گئی۔

ترکی میں بدھ کو کرونا وائرس سے ہلاکتیں سات سے 44 تک پہنچ گئیں جب کہ 343 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3952 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور ملک بھر میں 343 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1872 ہو گئی ہے۔

ان کے بقول، ترکی بھر میں اب تک 28 ہزار افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

16:01 25.3.2020

بھارہ کہو میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کے میں مزید نو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں گزشتہ دنوں مسجد میں مقیم تبلیغی جماعت کے چھ ارکان نے وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اور اس کے گرد و نواح میں مزید نو لوگوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کرونا کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

کوٹ ہتھیال اور بارہ کہو کے علاقوں کو فوج اور مقامی انتظامیہ نے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھارہ کہو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

16:05 25.3.2020

برطانوی شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کا شکار

برطانوی شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق بکنگھم پیلس نے بھی کر دی ہے۔

16:23 25.3.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG