رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:25 26.3.2020

بھارت میں کرونا متاثرین کی تعداد 649 ہو گئی

کرونا وائرس کے باعث بھارت بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔
کرونا وائرس کے باعث بھارت بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 649 تک پہنچ گئی اور ملک بھر میں اب تک اس وبا سے 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دہلی میں جعفرآباد کے علاقے موج پور میں ایک محلہ کلینک کے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور بیٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اُن 800 افراد کو بھی الگ تھلگ کر دیا ہے جو ان سے رابطے میں آئے تھے۔

مذکورہ ڈاکٹر کی کلینک میں کرونا وائرس کی شکار خاتون علاج کی غرض سے گئی تھیں جو کہ سعودی عرب سے حال ہی میں وطن واپس پہنچی تھیں۔

ادھر بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور شدید مشکلات سے دو چار ہیں جنہیں کام نہیں مل رہا۔ دریں اثنا حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں ملک گیر لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا ہے۔

12:42 26.3.2020

کوئٹہ مکمل طور پر لاک ڈاؤن

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو)
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فائل فوٹو)

بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق کوئٹہ شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی فرد کو شہر کے اندر آنے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلو چستان میں اب تک کل 1455 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 131 مثبت، 1159 منفی اور 131 ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ اب تک 19115 زائرین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایران سے بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 4139 زائرین کو ان کے صوبوں میں بھجوایا گیا ہے جب کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 457 زائرین کو کوئٹہ بھجوایا گیا ہے جن میں سے 113 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

12:50 26.3.2020

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً چار روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ (فائل فوٹو)
جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً چار روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ (فائل فوٹو)

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 166 روپے کا ہو گیا ہے۔

جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً چار روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اسی طرح رواں ہفتے اس کی قیمت میں سات روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ کرونا وائرس کے بعد پیدا شدہ معاشی صورتِ حال اور اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی بھی ہے جس کی وجہ سے رواں مہینے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز میں کی گئی بھاری سرمایہ کاری نکال لی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس امریکی ڈالر کے ذخائر میں غیر معمولی کمی اور ملک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ڈالر کی قیمت میں اضافے سے رواں ہفتے کے دوران ملکی قرضوں کے حجم میں 700 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

13:06 26.3.2020

نمازِ جمعہ کے اجتماعات ہوں گے: علما کا اتفاق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق مساجد میں باجماعت نماز اور جمعے کے اجتماعات سے متعلق بعض علمائے کرام نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ باجماعت نماز اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے تاہم ان کا دورانیہ مختصر کر دیا جائے گا۔

کراچی میں علمائے کرام کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی، پنج وقتہ اذان، اقامت اور باجماعت نماز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسی طرح جمعے کے روز بھی عمومی اردو تقریر کے بجائے صرف آئمہ کرام پانچ منٹ کے لیے کرونا وائرس سے متعلق دینی اور طبی رہنمائی فراہم کرنے کے بعد مختصر خطبہ، نماز اور دعا پر اکتفاء کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وہ افراد جنہیں ڈاکٹرز نہیں منع کیا ہو وہ جمعہ کے اجتما میں شرکت نہ کریں اور گھر پر نماز ظہر ادا کریں۔ جب کہ نابالغ بچوں کو بھی مساجد نہ آنے کی تلقین کی گئی ہے۔

اس اعلامیے میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے مفتی رفیع عثمانی، ناظم وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری، جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، جامعتہ الرشید کے مفتی عبدالرحیم، مفتی امداد اللہ، جامعہ بنوریہ کے علمائے کرام، اشرف المدارس، جماعہ فاروقیہ، صدر تنظیم المدارس مفتی منیب الرحمان، جامعہ نعیمیہ، جامعہ انوار القران، جماعت اسلامی اور دیگر اہم مدارس اور دینی جماعتوں کے علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG