رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:03 26.3.2020
20:04 26.3.2020
01:46 27.3.2020

عالمگیر وبا، ایک دن میں 50 ہزار نئے مریض

کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد برق رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کے باوجود صورت حال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں پہلی بار نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ مسلسل تیسرے دن دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ اور اٹلی میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ چند گھنٹوں کے بعد دونوں ملکوں میں چین سے زیادہ کیسز ہو جائیں گے۔ برطانیہ میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ اور فرانس میں پہلی بار تین سو زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

جان پاکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں 712 افراد ہلاک ہوئے اور 6203 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 8 ہزار اور مجموعی کیسز 80 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

سپین میں آج 498 افراد ہلاک ہوئے اور 6682 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 4145 اور مجموعی کیسز 56 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ فرانس میں 365 افراد ہلاک ہوئے اور 3922 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 1696 اور مجموعی کیسز 29155 ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں جمعرات کی سہہ پہر تک 136 افراد ہلاک ہو چکے تھے اور 12646 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ کل ہلاکتیں 1163 اور مجموعی کیسز 80857 ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 115 افراد ہلاک ہوئے اور 2129 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 578 اور مجموعی کیسز 11658 ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں 33 افراد ہلاک ہوئے اور 6323 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 239 اور مجموعی کیسز 43646 ہو گئے ہیں۔

09:26 27.3.2020

کرونا وائرس نے 33 لاکھ امریکی بے روزگار کر دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے لوگوں سے ان کا روزگار چھیننا شروع کر دیا ہے۔ 1982 کے بعد امریکہ میں پہلی بار بے روزگاروں کی تعداد 33 لاکھ کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ کرونا وائرس کے باعث کاروباروں کی بندش ہے۔

اس ہفتے امریکہ میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے 32 لاکھ 28 ہزار 300 لوگوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ بے روزگار ہونے والے درخواست گذار افراد کی تعداد ماضی کے مقابلے میں پانچ گنا بڑھ چکی ہے جب کہ اس میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

کرونا وائرس جس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ امریکہ بھر میں ریستوران، ہوٹل، سینما گھر اور ایئر لایئنز بند ہیں اور ان شعبوں میں کام کرنے والے لاکھوں کارکن اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ کئی کمپنیوں نے اپنے جزوقتی ملازموں کو نکال دیا ہے اور بہت سے کل وقتی ملازمین بھی چھانٹی کی زد میں آ گئے ہیں۔

بعض ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ بے روزگاری کی شرح 13 فی صد سے اوپر جا سکتی ہے، جو 2009 کی کساد بازاری کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔ اس دور میں یہ سطح 10 فی صد تھی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG