رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:24 27.3.2020

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے کا ہو گیا۔ (فائل فوٹو)
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے کا ہو گیا۔ (فائل فوٹو)

کرونا وائرس کے منفی اثرات پاکستان کی معیشت اور کرنسی پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے کا ہو گیا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

11:28 27.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1235 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ اور پنجاب میں ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ اور پنجاب میں ہیں۔

11:34 27.3.2020

چین کا پاکستان کو طبی عطیہ

چین نے طبی سامان سے لدے ٹرک بذریعہ خنجراب گزرگاہ پاکستان روانہ کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں موجود چین کے سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ بھی کی ہے۔


11:42 27.3.2020

افغانستان: دس ہزار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کی حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کی مختلف جیلوں میں قید کم از کم 10 ہزار افغان قیدیوں کو رہا کرے گی جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور وہ قیدی شامل ہیں جو بیمار ہیں۔

ان قیدیوں کی رہائی کی منظوری صدر اشرف غنی کی طرف سے جاری ہونے والے صدارتی فرمان کے تحت دی گئی ہے۔

افغان عہدیدار کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا عمل 10 روز میں مکمل ہو جائے گا۔ تاہم رہا کیے جانے والے قیدیوں میں شدت پسند گروپ داعش یا طالبان کے قیدی شامل نہیں ہوں گے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق افغانستان کے اٹارنی جنرل محمد فرید حمیدی نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ صحت کے سنگین مسائل سے دوچار قیدی، خواتین، بچے اور وہ معمر قیدی جن کی عمر 55 سال سے زائد ہے، وہ صدرارتی فرمان سے مستفید ہو سکیں گے۔

عالمی امدادی اداروں نے حال ہی میں افغانستان کی جیلوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ملک کی جیلوں میں بند تمام قیدیوں کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG