پاکستان میں جرمنی کے سفارتی اہلکاروں کا ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ
پاکستان میں جرمنی کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتِ حال سے متعلق جرمنی کے شہریوں سے رابطے ہیں۔ اس سلسلے میں سفارتی اہلکار کے لیے اہلکار شہریوں سے فون کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں۔
پنجاب میں جمعے کے اجتماع پر پابندی
پاکستان کے صوبے پنجاب کی حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ اوقات کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد ہی نماز جمعہ ادا کر سکیں گے۔
ان افراد میں امام مسجد اور موزن بھی شامل ہوں گے جب کہ دیگر افراد کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے صدر کا نماز جمعہ گھر میں ادا کرنے کا پیغام
چین سے ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں
چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امدادی کھیپ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی۔
دُنیا کے بڑے ای کامرس گروپ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔
پاکستان بھجوائے گئے سامان میں 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔