رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:29 27.3.2020

13:44 27.3.2020

امریکہ اور کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران بھنگ کا استعمال بڑھ گیا

کرونا وائرس کے باعث امریکہ اور کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران بھنگ کے استعمال میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی فروخت ان دنوں عروج پر ہے۔

دونوں ممالک میں کرونا وائرس کے سبب سیکڑوں افراد نے خود کو تنہا کر دیا ہے۔ وقت گزارنے کی خاطر لوگ ناصرف بھنگ پی رہے ہیں بلکہ اس کی کمی کے خوف سے بھنگ کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع کر دی ہے۔

امریکہ میں بھنگ بطور نشہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی خریدی جاتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 16 مارچ سے 22 مارچ تک کی درمیانی مدت میں کیلی فورنیا، کولاراڈو، اوریگون اور الاسکا جیسی اہم تجارتی ریاستوں میں اس کی فروخت بطور نشہ پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فی صد اور بطور دوا 41 فی صد زیادہ ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کا کہنا ہے کہ بھنگ کی فروخت سے متعلق اعداد و شمار بھنگ فروخت کرنے والے مراکز سے اکھٹے کیے گئے ہیں جب کہ کچھ اعداد و شمار 'ڈیٹا پلیٹ فارم فلو حب شو' سے حاصل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

14:19 27.3.2020

بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں بیرون ممالک میں مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

14:23 27.3.2020

سارک ممالک کے ساتھ مل کر اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں: امریکہ

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز (فائل فوٹو)
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز (فائل فوٹو)

امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے علاقائی تنظیم (سارک) کے رُکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ایلس ویلز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہماری شراکت داری کے باعث خطے کے ان ملکوں میں صحتِ عامہ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کافی کام ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے طبی ماہرین، سائنس اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے تعاون پر امریکہ کو فخر ہے۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے سارک فنڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک مل کر اس عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG