رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:39 27.3.2020

کراچی: پابندی کے باوجود میمن مسجد میں نمازِ جمعہ کا اجتماع

کراچی کی میمن مسجد میں حکومتی پابندی کے باوجود لوگ جمع ہوئے اور نمازِ جمعہ ادا کی۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر گزشتہ روز مساجد میں نماز کے اجتماعات محدود کرنے کا حکم دیا تھا اور ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازیوں کی اجازت دی تھی۔

بلوچستان کی مساجد میں بھی پابندی کے باوجود شہریوں نے مساجد میں نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔ حکومتِ بلوچستان نے علمائے کرام کی مشاورت کے بعد شہریوں کو گھروں میں نماز ظہر ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زیادہ تر لوگوں نے نماز جمعہ گھروں اور حجروں میں ادا کی۔ پشاور سمیت بیشتر شہروں میں مساجد میں باجماعت نماز بھی ادا کی گئی، لیکن نمازیوں کی تعداد کم رہی۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ضلع بونیر سمیت کئی اضلاع کے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدے داروں نے اعلانات کے ذریعے لوگوں سے مساجد میں نہ آنے کی اپیل کی۔

15:14 27.3.2020

لوگ نمازِ جمعہ گھروں سے ادا کریں، مساجد سے اعلانات

پاکستان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے قبل مساجد سے اعلانات کیے گئے کہ شہری اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں اور مسجد نہ آئیں۔ کرونا وائرس کے پیشِ نظر صوبائی حکومتوں نے مساجد میں نمازوں کے اجتماعات محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔

لوگ نمازِ جمعہ گھروں میں ادا کریں، مساجد سے اعلانات
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:04 0:00

15:36 27.3.2020

پشاور میں نمازِ جمعہ گھروں پر ادا، لاک ڈاؤن کے سبب سڑکیں سنسان

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی زیادہ تر لوگوں نے نماز جمعہ گھروں پر ہی ادا کی اور مساجد میں نماز کے اجتماعات نہیں ہوئے۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ روز مساجد میں نمازوں کے اجتماعات محدود کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ادھر پشاور میں لاک ڈاؤن کے سبب سڑکیں بھی سنسان ہیں۔

15:51 27.3.2020

کوئٹہ: پابندی کے باوجود مختلف مساجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات

بلوچستان میں اجتماعات محدود کرنے کے احکامات کے باوجود کوئٹہ کی مختلف مساجد میں شہریوں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔ صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں پانچ افراد سے زائد کی موجودگی پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG