رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:22 30.3.2020

صوابی کے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا حکم

ڈاکٹر عامر علی خان نے ایک مريض کے معائنے کے دوران چہرے پر ماسک کے بجائے پلاسٹک کا بيگ پہنا تھا۔
ڈاکٹر عامر علی خان نے ایک مريض کے معائنے کے دوران چہرے پر ماسک کے بجائے پلاسٹک کا بيگ پہنا تھا۔

پاکستان کے صوبے خيبر پختونخوا کے محکمۂ صحت نے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ايک ڈاکٹر کے خلاف سوشل ميڈيا پر اپنی تصوير شيئر کر کے مبینہ طور پر حکومت کو بدنام کرنے کے اقدام کی تحقيقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈاکٹر عامر علی خان نے ایک مريض کے معائنے کے دوران چہرے پر ماسک کے بجائے پلاسٹک کا بيگ پہنا تھا۔ اس تصوير کے سوشل ميڈيا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں ليا اور زور ديا کہ وہ ڈاکٹروں کو تمام حفاظتی انتظامات مہيا کرے۔

صوبائی محکمہؑ صحت کے ضلعی ہيلتھ آفيسر کليم اللہ خان نے اپنی رپورٹ ميں ڈاکٹر عامر علی خان کے خلاف ہيلتھ کيئر اسٹاف اور صوبائی محکمۂ صحت کو بدنام کرنے کے الزام ميں سخت تاديبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر نے صبح کی شفٹ ميں اپنی ڈيوٹی دی ليکن جان بوجھ کر تصاوير لينے اور ويڈيو ريکارڈ کر کے اسے سوشل ميڈيا پر شيئر کرنے کے لیے شام کی شفٹ ميں شريک ہوئے۔

مزید پڑھیے

11:34 30.3.2020

زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت میں دائر درخواست میں تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ میں دوران سماعت حکومتی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 23 مارچ کو ملک بھر میں آرٹیکل 245 لگ چکا ہے لہٰذا عدالت کے پاس آرٹیکل 199 لگانے کا اختیار نہیں ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کے لاگو ہونے کے بعد عدالت کے پاس آرٹیکل 199 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار نہیں ہے۔ یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔

12:06 30.3.2020

اسپین: ہلاکتوں میں اضافے کے بعد پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپ کے ملک اسپین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ہسپانوی حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپین میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 838 افراد کی کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد اس وبا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 6528 ہو گئی ہے۔

اسپین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 797 ہو گئی ہے جو کہ ایک دن پہلے تک 72 ہزار 248 تھی۔

13:10 30.3.2020

کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG