- By ثمن خان
لاہور میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے موبائل ٹیسٹنگ یونٹس
لاہور میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے موبائل ٹیسٹنگ یونٹس متعارف کرائے گئے ہیں جو سڑکوں پر راہ گیروں کے کرونا ٹیسٹ کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا اور ان کا خوف کم کرنا ہے۔
لوگوں کو قرنطینہ میں رکھنے والا رِسٹ بینڈ
ہانگ کانگ نے لوگوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک سے آنے والوں کو کلائی پر ایک بینڈ پہنا دیا جاتا ہے جو انہیں 14 روز تک طبّی قید میں رکھتا ہے۔ یہ بینڈ کیسے کام کرتا ہے؟ دیکھیے اس ویڈیو میں
نیویارک کا 'سینٹرل پارک' اسپتال میں تبدیل
امریکہ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ نیو یارک متاثر ہے جہاں اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
اس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک جانب تو سرکاری سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں دوسری جانب نیو یارک کی ایک فلاحی تنظیم نے 'سینٹرل پارک' میں عارضی اسپتال قائم کیا ہے۔
اسپتال کے قیام کا مقصد وائرس سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بھارت میں تبلیغی جماعت کا 100 برس قدیم مرکز سیل
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی انتظامیہ نے عوامی شکایات کے بعد 100 برس قدیم تبلیغی جماعت کا مرکز سیل کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق نئی دہلی کی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے مرکز میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
حکام نے تبلیغی جماعت کے مرکز میں کرونا وائرس سے متاثرہ درجنوں افراد کی موجودگی کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔
اس مرکز میں ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، نیپال، میانمار، کرغزستان اور سعودی عرب کے شہری تبلیغ کے سلسلے میں آئے ہیں۔