پنجاب حکومت کی نجی اسکولوں کو 20 فی صد کم ماہانہ فیس لینے کی ہدایت
مکی آرتھر کی سری لنکن کھلاڑیوں کو تربیت کی ہدایت
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کی جانے والی تنقید کے بعد انہیں لاک ڈاؤن میں حسبِ ضرورت گھر پر ہی تربیت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر تیار کردہ فٹنس پروگرامز پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔
آرتھر کے بقول کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر زور دینے کی اشد ضرورت ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال ہوتے ہیں یا نہیں۔ اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ لیکن فٹنس پر ابھی سے توجہ لازمی ہے۔
کرونا وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک
کرونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتیں 50 ہو گئیں