رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:24 7.4.2020

امریکی صدر کی انسپکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی رپورٹ سے اختلاف

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلتھ اور ہیومن سروسز کی قائم مقام انسپکٹر جنرل کی اس رپورٹ سے شدید اختلاف کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے عملے کے لیے حفاظتی ساز و سامان اور کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس کی قلت ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ غلط ہے۔ امریکہ میں دنیا بھر سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایک چارٹ دکھایا جس میں بتایا گیا کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے 17 لاکھ 90 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس تعداد میں ہر روز ایک لاکھ 25 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے قائم مقام انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے دیگر حصوں کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران رپورٹرز سے کہا کہ وہ رپورٹ مرتب کرنے والے شخص کا نام بتائیں۔ یہ بتائیں کہ اسے کب تعینات کیا گیا تھا۔

بریفنگ کے بعد جب ایک رپورٹر نے کہا کہ قائم مقام انسپکٹر جنرل کا نام کرسٹی گریم ہے۔

تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مذکورہ رپورٹر سے پوچھا کہ کرسٹی گریم کب سے حکومت میں کام کر رہی ہیں۔

تو رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہ سابقہ حکومتوں کے دوران بھی سرکاری عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔

اس پر صدر ٹرمپ نے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب اوباما انتظامیہ سے ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ بتانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

خیال رہے کہ کرسٹی گریم کا تقرر 1999 میں کیا گیا تھا جب کہ وہ ڈیموکریٹک اور رپبلکن دنوں حکومتوں کے دوران خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

17:31 7.4.2020

جاپان کے کئی علاقوں میں ہنگامی حالات نافذ

جاپان نے ملک کے متعدد علاقوں میں کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورت حال نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ٹوکیو اور دیگر چھ پریفیکچرز میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے بقول کرونا وائرس سے عام لوگوں کی زندگی اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ ہنگامی حالت ایک ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ اس کے تحت شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

17:37 7.4.2020

جنوبی کوریا میں صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے: طبی ماہرین

جنوبی کوریا میں طبی ماہرین کے مطابق صورت حال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق منگل کے روز صرف 47 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ صورت حال ایک مرتبہ پھر بگڑ سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں رہنے والے لوگوں کی نگرانی کے لیے انہیں کلائی کے برقی بینڈ پہنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایسا ہی اقدام پیر کو امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اٹھایا گیا ہے جہاں مقامی عدالت کے ایک جج نے حکام کو اختیار دیا کہ وہ ان افراد کو ٹخنوں پر نگرانی کے برقی بینڈ پہنائیں جن کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اب تک 10ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام نے وائرس سے 192 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کوریا میں وبا سے متاثر ہونے والے 6700 افراد کے صحت یاب ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

17:49 7.4.2020

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور پائلٹس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے.

پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستان ایئر لائن پالئلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

دوسری جانب معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ پائلٹس قومی ایئر لائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔

معاہدے کے تحت اگر کوئی پائلٹ کرونا وائرس کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے انکار کرتا ہے تو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پالپا کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بحران سے نکالنے کے لیے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ دے دیا۔

خصوصی طیارہ پی آئی اے کے ان پائلٹس کو لے کر اسلام آباد آئے گا جنہوں نے پاکستانیوں کو واپس لانے کے یے اپنی خدمات دباؤ کے باوجود پیش کیں۔

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سی 130 طیارہ کراچی سے 13 ہوا بازوں کو لے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG