رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:15 10.4.2020

کرونا وائرس نے تین ہفتوں میں ڈیڑھ کروڑ امریکیوں کو بے روزگار کر دیا

امریکہ میں گزشتہ ہفتے مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی محکمہ محنت کو تقریباً اتنی ہی نئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جبکہ اس سے پچھلے ہفتے 33 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے تھے۔

اس کی وجہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا جانے والا لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں کاروبار، صنعتیں اور دفاتر بند ہیں۔ بیروزگاری الاؤنس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ بیروزگاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ بہت سے لوگ بیروزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔

چند ہفتے پہلے تک امریکی معیشت میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی لیکن اب ان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے۔ یہ خدشات برقرار ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں جس سے بیروزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

12:21 10.4.2020

پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 4600 سے زیادہ

12:21 10.4.2020

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ملک

12:29 10.4.2020

فلائٹ آپریشن کی معطلی میں 21 اپریل تک توسیع

پاکستان میں 25 مارچ سے فضائی آپریشن معطل ہے اور ابتدائی طور پر یہ معطلی 10 اپریل تک تھی۔ تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG