رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:53 12.4.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس 24 گھنٹوں میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے اعداد و شمار جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ 'کوئڈ' کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5038 ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد اس میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری طور پر سامنے آنے والے کیسز میں سے 1.7 فی صد مریض ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 86 افراد وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں سرکاری طور پر پہلی ہلاکت کی تصدیق 17 مارچ کو کی گئی تھی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مزید جانیے

15:04 12.4.2020

کرونا وائرس، ممبئی پولیس نے آگاہی کے لیے فلمی ڈائیلاگ کا سہارا لے لیا

ممبئی پولیس نے عوام میں کرونا وائرس سے بچنے کی تدابیر کو موثر بنانے کے لیے شاہ رخ خان کی فلم 'میں ہوں نا' کے ویڈیو کلپ کا سہارا لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے کالج پروفیسر کی جانب سے ان پر پھینکے گئے تھوک سے خود کو بچانے کے لیے ایک اسٹنٹ کا سہارا لیتے ہیں جسے دیکھ کر فلم بین واہ واہ کر اٹھتے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں پیغام دیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کو بچنے کے لیے اب ایسے کسی اسٹنٹ کی ضرورت نہیں ۔۔۔ کیوں کہ ماسک ہے نا!

مزید جانیے

16:49 12.4.2020

کرونا وائرس سے ایسٹر کی خوشیوں کو گہن لگ گیا

دنیا بھر میں مسیحی اتوار کو ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں تاہم کرونا کی وبا کے باعث اس کو روایتی انداز سے نہیں منایا جا رہا۔


مزید تصاویر دیکھیے

16:54 12.4.2020

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکنے پر پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا گیا

بھارت کی ریاست پنجاب میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکنے پر نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کرکے ایک افسر کا ہاتھ قلم کر دیا۔ واقعے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ضلع پٹیالہ میں اتوار کی صبح سبزی منڈی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہرجیت سنگھ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ دنکر گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ صبح چھ بجے ایک گاڑی کو سبزی منڈی آنے سے روکا جب کہ اس میں سوار افراد سے کرفیو پاس مانگا گیا جس کے جواب میں ان لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

ان کے مطابق حملہ کرنے والے افراد سکھ تھے جن کے پاس روایتی اسلحہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور بھاگ کر ایک گردوارے میں جا چھپے جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ پولیس نے انہیں خود کو حکام کے حوالے کرنے کا کہا تاہم وہ فوری طور پر تیار نہیں ہوئے۔

سنکر گپتا نے بتایا کہ اس پر پولیس اور ثالثی کرنے والے افراد کے درمیان کئی گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں حملہ آوروں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے چاقو اور تلواریں لے کر اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG