رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:32 13.4.2020

عالمی وبا کے خلاف اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں، ایسڑ پر پوپ فرانسس کا پیغام

پوپ فرانسس نے آج سینٹ پیٹرزبیسیلیکا کے خالی ہال سے اپنے ایسٹر کے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت عذاب سے گذر رہی ہے اور وقت کا تقاضا ہے ہم سب متحد رہیں۔ لاتعقی، خود غرضی، نفاق اور ایک دوسرے کو معاف کرنا، ایسے الفاظ نہیں جو صرف آج کے لیے ہیں، بلکہ ان پر ہمیشہ عمل کرنا ہو گا۔ اس وقت عالم گیر انسانی خاندان کو اس وبا کی وجہ سے سخت آزمائش کا سامنا ہے۔

پوپ کے خطاب کے وقت سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں چند حاضرین موجود تھے۔پوپ نے کرونا کے مرض میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے خاندان والوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

پوپ نے ان ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جو اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

03:36 13.4.2020

کرونا وائرس کی وجہ سے ایشیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست پڑنے کا خدشہ

ایسے میں جب کہ دنیا کے دوسرے حصوں کی طرح جنوب ایشیائی خطے میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے، وہاں کے ملکوں میں اس سال معاشی شرح نمو چار عشروں کے بعد پہلی بار کمترین سطح پر رہے گی۔

وائس آف امریکہ کی نامہ نگار انجنا پسریچا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی ادارے کی ایشیائی ملکوں کی اقتصادی صورت حال پر مرکوز رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ امکان یہ ہے کہ خطے میں شرح نمو گر کر ایک اعشاریہ آٹھ سے لیکر دو اعشاریہ آٹھ فیصد تک رہے گی۔ جب کہ چھ ماہ قبل یعنی کرونا وائرس کی وبا سے قبل تخمینہ تھا کہ شرح نمو چھ اعشاریہ تین فیصد رہے گی۔

یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالیہ برسوں میں لاکھوں لوگوں کو، جہیں غربت کی لکیر سے اوپر لایا گیا تھا، وہ ساری کوششیں اکارت جائیں گی۔

توقع ہے کہ جنوبی ایشیا کے کچھ ممالک کی شرح نمو بہت کم رہے گی جب کہ ماہرین کے مطابق بعض ملکوں میں کساد بازاری بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

10:08 13.4.2020

سپریم کورٹ میں سماعت آج ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حکومتی اقدامات پر از خود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے اپنے جواب جمع کرا دیے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران کرونا وبا پر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

عدالت نے سماعت کے لیے اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

10:32 13.4.2020

پاکستان میں ہلاکتیں 93 ہو گئیں

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG