رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:43 13.4.2020

بھارت میں ہلاکتیں 300 سے زیادہ، متاثرہ مریض 9152 ہو گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 35 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 308 ہو گئی ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9152 ہو گئی ہے۔ عالمی وبا سے بھارت کے 364 اضلاع متاثر ہیں جہاں سے کرونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کے اشارے دیے گئے ہیں۔

12:17 13.4.2020

سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومتی ٹیم اور اس کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کس قسم کی ٹیم کرونا پر کام کر رہی ہے۔ عدالت کو حکومتی ٹیم نے صرف اعداد و شمار بتائے ہیں۔ بریفنگ میں حکومتی ٹیم سے پانچ سوال پوچھے تھے لیکن حکومتی ٹیم ٹیم کسی ایک سوال کا بھی جواب نہیں دے سکی۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی ملک کرونا سے لڑنے کے لیے پیشگی تیار نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ریاستی مشینری کو اجلاسوں کے علاوہ بھی کام کرنے ہوتے ہیں۔ کیا ملک بند کرنے سے پہلے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیرِ اعظم کی کابینہ غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے اپنے راستے اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ہر سیاست دان اپنا علیحدہ بیان دے رہا ہے۔

12:32 13.4.2020

12:32 13.4.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG