رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:23 13.4.2020

'بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا اگلا مرحلہ 14 اپریل کو شروع ہو گا'

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا آئندہ مرحلہ 14 اپریل کو شروع ہو گا۔

سرکار ی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ قریشی نے پیر کو کرونا وائرس سے متعلق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کو بتایا کہ وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

وزیر خارجہ کے بقول اس وقت دنیا کے مختلف ملکوں میں 39 ہزار سے زاuد پاکستانی وطن واپس آنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے متحدہ عرب اماارت میں بے روزگار ہونے والے کئی پاکستانی شہری بھی وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے اجلاس کو یہ نہیں بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے منسلک دو ہزار سے زائد پاکستانی انڈونیشیا، کینیا، یوگنڈا اور سوڈان سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ کے پارلیمانی کمیتی کو بتایا کہ کہ اس وقت نیپال میں 14 اور مالدیپ میں پھنسے ہوئے 4 پاکستانی شہریوں کی واپسی کو بھی یقینا بنایا جائےگا۔

وزیر خارجہ کے مطابق بیرون ملک پھنسے ہوئے 1600 سے زائد پاکستانی شہریوں کو 12 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔

16:39 13.4.2020

مصر میں کرونا سے ہلاک ڈاکٹر کی تدفین روکنے کی کوشش، 23 افراد گرفتار

مصر میں حکام نے ان 23 افراد کو حراست میں ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے جن پر کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والی ایک خاتون ڈاکٹر کی تدفین روکنے کا الزام ہے۔

مصر کے چیف پراسیکیوٹر نے پیر کو اپنے ایک بیان میں تدفین میں خلل ڈالنے کی کوشش کو "دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملزمان کی حراست میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے تاکہ اس عرصے کے دوران ان کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کرلی جائیں۔

حکام کے مطابق 64 سالہ خاتون ڈاکٹر نہرِ سوئز کے کنارے آباد اسماعیلیہ شہر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں جمعے کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

خاتون ڈاکٹر کی میت تدفین کے لیے ان کے شوہر کے آبائی گاؤں منتقل کی جا رہی تھی کہ درجنوں دیہاتیوں نے ان کی تدفین روکنے کے لیے گاؤں کے قبرستان کی طرف جانے والی سڑک بلاک کردی تھی اور احتجاج کیا تھا۔

مزید جانیے

16:49 13.4.2020

پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل بھی وائرس کا شکار

خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر اکرام اللہ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق وہ انتہائی بہادری سے اس مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اکرام اللہ نے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر اکرام اللہ کے وبا سے متاثر ہونے کے بعد پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے عملے کو بھی مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

16:57 13.4.2020

اسپین میں عائد پابندیوں میں نرمی

اسپین میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں جب کہ پیداواری اور تعمیراتی شعبے کے کارکنوں کو کام پر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسپین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ حکام نے کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ملازمین کو حفاظتی سامان فراہم کریں جب کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ملازمین کام پر دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اسپین ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔

کرونا وائرس کے ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب تصدیق شدہ کیسز اسپین میں سامنے آ چکے ہیں جب کہ حکام نے 17000 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے اثرات صرف صحت عامہ پر ہی نہیں بلکہ معیشت اور سماجی زندگی پر بھی پڑے ہیں۔

ان کے بقول ایسے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے جن سے اس وبا کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو مکمل تباہی سے روکنا بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے ملک میں روزگار بھی شدت سے متاثر ہوا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG