رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:09 14.4.2020

امریکی بحری بیڑے 'روزویلٹ' پر کرونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک فوجی ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے بحری بیڑے 'روزویلٹ' پر تعیناتی کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک اہلکار اس وبا سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

'روزویلٹ' وہی بحری بیڑہ ہے جس کے کپتان بریٹ کروزیئر نے جہاز میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اس سے متعلق امریکی محکمۂ دفاع کو ایک خط بھی لکھا تھا۔

'روزویلٹ' پر تعینات لگ بھگ پانچ ہزار اہلکاروں کا پیر تک کرونا وائرس ٹیسٹ ہو چکا تھا جن میں سے 585 افراد کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ بحری بیڑے پر تعینات تقریباً 4000 اہلکاروں کو جہاز سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزویلٹ امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے گوام کے ساحل پر ہی لنگر انداز ہے۔ اس بحری بیڑے پر جوہری ٹیکنالوجی بھی نصب ہے۔

مزید پڑھیے

13:52 14.4.2020

13:54 14.4.2020

لاہور کا علاقہ رائے ونڈ بدستور سیل

لاہور کا علاقہ رائے ونڈ کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد بدستور سیل ہے۔ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں اور شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید بتا رہے ہیں لاہور سے نوید نسیم اس رپورٹ میں

رائے ونڈ میں جگہ جگہ ناکے اور پولیس اہلکار تعینات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:15 0:00

14:07 14.4.2020

بھارت: لاک ڈاؤن میں 19 دن کی توسیع، تین مئی تک پابندیاں برقرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 19 روز کی توسیع کرکے اسے تین مئی تک بڑھا دیا ہے۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور شہریوں کی تجاویز کے پیش نظر لاک ڈاؤن بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو علاقے کرونا کے مراکز نہیں ہیں وہاں غریبوں کے مسائل کے پیش نظر 20 اپریل کے بعد حالات کا جائزہ لے کر مشروط جزوی رعایت دی جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام ریاستوں، اضلاع اور علاقوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ وہ لاک ڈاؤن کی کتنی پابندی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہی مراعات دی جائیں گی۔ لیکن اگر اس کے بعد ان علاقوں میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔کرونا سے کسی کی موت ہوتی ہے یا ضابطوں کی پابندی نہیں کی جاتی ہے تو وہ رعایت واپس لے لی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG