رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:42 17.4.2020

افغان نیشنل آرمی کے تین اہلکار بھی کرونا میں مبتلا

افغانستان کے صوبے لغمان کے محکمہ صحت نے افغان نیشنل آرمی کے تین اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ یہ افغان سیکیورٹی فورسز میں رپورٹ ہونے والے پہلے کیسز ہیں۔

افغانستان کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کو ملک میں کرونا وائرس کے مزید 66 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 905 ہو گئی ہے۔

افغان وزارتِ صحت کے مطابق یہ کیسز افغانستان کے آٹھ صوبوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ جن میں تین ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

افغان حکام نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سرکاری دفاتر مزید تین ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دارالحکومت کابل کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی دو ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

14:53 17.4.2020

کرونا وائرس لاک ڈاؤن: پاپارازی فوٹوگرافرز کو فلمی ستاروں کی تلاش

کرونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہالی وڈ کے پرستار فلمی ستاروں کی نجی تصاویر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ جب کہ خفیہ تصاویر لینے والے 'پاپارازی فوٹو گرافرز' فلمی ستاروں کی تلاش میں ہیں۔ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ماہ پہلے نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے سبب نہ صرف نائٹ کلبز بند ہیں بلکہ وہ ریستوران اور سنیما گھر جو ہر وقت فوٹو گرافرز کے جھرمٹ میں ہوتے تھے۔ اُنہیں بھی تالے لگ چکے ہیں۔

ہالی وڈ فلموں کی ریڈ کارپیٹ تقاریب اور فلم پریمیئرز ملتوی ہونے کی وجہ سے اخبارات اور شوبز میگزینز فلمی ستاروں کی تصاویر کی تلاش میں ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث شوبز شخصیات نے خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اس وجہ سے پاپارازی ان کی تصاویر نہیں لے پا رہے۔

یاد رہے کہ خفیہ فوٹو گرافی کرنے والوں کو پاپارازی کہا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ فلمی ستاروں کی نجی مصروفیات کو فلم بند کرنے کا موقع تلاش کر رہے ہیں۔

شوبز شخصیات کی کسی بھی قسم کی تصاویر نہ آنے کے سبب 'ٹیبلائڈ میگزینز' بھی فکر مند ہیں۔

مزید پڑھیے

15:00 17.4.2020

کیا رمضان میں پاکستانی زائرین عمرہ کر سکیں گے؟

15:27 17.4.2020

پاکستانی کشمیر میں پابندی ختم ہونے پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت کی طرف سے نماز کے محدود اجتماعات پر پابندی کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کی۔

کئی ہفتوں بعد ہونے والے جمعے کے بڑے اجتماعات میں علما نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دی۔

نماز جمعہ کے اجتماعات میں کرونا کے خاتمے کے لیے دعائیں بھی کی گئیں اور وبا کو پھیلنے سے روکنے میں سرگرم عمل طبی عملے پولیس اور فوج کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا گیا۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے بدھ کو مساجد میں صرف پانچ افراد کی پابندی ختم کرتے ہوئے زیادہ لوگوں کے نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG