رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:38 19.4.2020

کرونا وائرس کی دوا ڈھونڈنے میں آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے مدد

پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ایک کنسورشیم کے سائنس دان جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ اور پیڈربورن یونیورسٹی سے منسلک پاکستانی نزاد کمپیوٹر سائنس دانوں کے تعاون سے ایف ڈی اے سے منظور شدہ 24440 ادویات میں سے آٹھ ایسی ادویات کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کے کرونا وائرس کےخلا ف موثر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ یہ تجربات کئی تیز رفتار اور طاقتور کمپیوٹرز کو بیک وقت استعمال کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی کی مدد سے کیے گئے۔

اس ٹیم میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں میڈیسن شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمّد زمان خان شامل ہیں جو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے مائیکرو بائیولوجی کے شعبے سے بھی منسلک ہیں۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، " کسی بیماری کے علاج کے لئے نئی دوا کی دریافت سے لے کر FDA کی منظوری تک کا سفر کئی برسوں میں طے ہوتا ہے۔ جس دوران اس دوا کی افادیت کو جانچنے کیلئے پہلے جانوروں اور پھر انسانوں پر تجربات کیے جاتے ہیں اور مضر اثرات پر غور کیا جاتا ہے۔ ان تمام مراحل میں طے شدہ معیارات پر اترنے والی دوا ہی عام استعمال کے لئے منظور کی جاتی ہے۔

لیکن تیزی سے بگڑتی موجودہ صورت حال کرونا کے علاج کے لئے کسی نئی دوا کی دریافت اور جانچ کے ان طویل مراحل کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ جس کے پیش نظر ان دواؤں میں سے کسی موثر دوا کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا جو کسی اور بیماری کے علاج کے لئے پہلے سے منظور شدّہ ہیں اور سال ہا سال سے استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک بیماری کیلئے منظور شدہ دوا کو کسی دوسری بیماری میں مفید استعمال کو Repurposing of drugs کہتے ہیں۔

مزید تفصیلات

12:13 19.4.2020

پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز 7993 ہو گئے، 159 افراد ہلاک

پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جب کہ 159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس س مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جب کہ 1868 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

حکومت کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 کیسز ہیں۔ سندھ میں 2355، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا شکار 16 افراد دم توڑ گئے۔

اب تک کے ریکارڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوئیں، سندھ میں 48، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 2 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

13:17 19.4.2020

کرونا کے کنٹرول میں پاکستان کی مدد، شہباز شریف کا امریکی سفر کو خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا کے کنٹرول میں پاکستان کی مدد اور تعاون پر امریکی سفیر پال جونز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونز کو جوابی خط لکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ انسانی سماج اور معاشرت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

شہباز شریف کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور روابط کہیں گہرے اور مضبوط ہیں جتنے بظاہر دکھائی دیتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کرونا کسی سرحد کو نہیں پہچانتا، تمام خطے اس کی تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر کرونا کے خلاف تعاون کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔

ان کے بقول صورت حال کا تقاضا ہے کہ امریکہ کرونا کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

اِس سے قبل پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے شہباز شریف کے نام لکھے گئے ایک خط کے ذریعے امریکہ کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف چوراسی لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی صحت کے شعبہ میں مداد جاری رکھے گا۔

پال جونز نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ امریکہ کرونا وائرس کی تشخیص، ٹیسٹ اور علاج کے لیے پاکستان کو تین موبائل لیبارٹریاں فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔

15:54 19.4.2020

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG