رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:26 19.4.2020

چین اگر کرونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار ہے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: امریکہ

امریکہ کے صدر ڈونلد ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وبا پھیلنے سے متعلق اگر چین ذمہ دار ہے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وبا کو چین میں روکا جا سکتا تھا جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر پر تنقید کی جا رہی ہے کہ چین نے وبا پر قابو پا لیا ہے جب کہ امریکہ میں اس سے مسلسل ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول اب پوری دنیا اس وبا سے تکلیف کا شکار ہے۔

امریکی صدر کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ماہرین وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ایسے تعاون پر زور دے رہے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہ ملتی ہو۔

مزید جانیے

17:29 19.4.2020

افغانستان سے واپس آنے والے افراد کے لیے سات قرنطینہ مراکز

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے واپس آنے والے افراد کے لیے ضلع خیبر میں سات قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں تقریبا 1500 افراد کی گنجائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک افغانستان سے 713 افراد آئے ہیں جو کہ قرنطینہ مراکز میں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں اجمل وزیر نے کہا کہ افغانستان سے واپس آنے والوں کو تمام تر سہولیات قرنطینہ مراکز میں فراہم کر رہے ہیں جب کہ جلال آباد قونصلیٹ میں بھی کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے ہے۔

ان کے بقول افغانستان سے واپس آنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جن کے ٹیسٹ منفی ہوں گے ان کو اپنے علاقوں کی طرف روانہ کیا جائے گا اور جن کے ٹیسٹ مثبت ہوں گے وہ اپنا مقررہ وقت قرنطینہ مراکز میں گزاریں گے۔

18:10 19.4.2020

بھارت میں مودی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کرونا وائرس سے متعلق پالیسی پر رد عمل سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر پرتشدد انداز میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

عمران خان نے بھارت میں حکومت کی لاک ڈاؤن کی پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں پھنس گئے جب کہ لوگوں کو خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے بھارت حکومت کی پالیسی کو جرمنی میں نازی حکومت کی یہودیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے تشبیہ دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ اور واضح ہو گیا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہندوؤں کی بالادستی کی سوچ کی حامل ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے مختلف طبقات پر وبا کے پھیلنے کی وجہ ہونے کا الزامات سامنے آئے تھے۔

بھارت میں اب 521 افراد وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 16ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔

18:23 19.4.2020

پاکستان میں ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ

پاکستان میں حکومت کرونا وائرس کے ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ کرنے کی استعداد میں بدستور اضافہ کر رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 98522 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

حکومت اعلان کر چکی ہے کہ اپریل کے آخر تک 25 ہزار ٹیسٹ یومیہ کرنے کی استعداد حاصل کر لی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ ابھی ٹیسٹ کرنے کی استعداد تین ہزار یومیہ ہے جو اپریل کے آخر تک 25ہزار یومیہ تک ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے آغاز میں صرف چند لیبارٹرز میں اس کے ٹیسٹ ہو رہے تھے تاہم اب 20 کے قریب لیبارٹرز میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ حکومت لیبارٹریز کی تعداد میں اضافے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG