رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:01 20.4.2020

سندھ میں کرونا وائرس کی سرائیت کے 18 مقامات کا تعین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبہ سندھ میں محکمۂ صحت کے حکام نے 18 سے زائد ایسے مقامات کا تعین کیا ہے جہاں کرونا وائرس انتہائی تیزی سے سرائیت کر رہا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق ان مقامات میں سے زیادہ تر 'ہاٹ اسپاٹس' کراچی شہر میں ہیں۔ جن میں ضلع شرقی میں واقع گلشن اقبال کی بعض یونین کمیٹیاں، گلزار ہجری، منظور کالونی، جیکب لائنز اور ڈالمیا کا علاقہ شانتی نگر شامل ہیں۔

اسی طرح ضلع غربی میں افغان بستی اور اطراف میں موجود کچی آبادی کو کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے مراکز قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق لیاری میں بھی کرونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے جہاں اب تک 74 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ کئی افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں۔

اسی طرح سندھ کے دیگر علاقوں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، گھوٹکی اور لاڑکانہ کی باکرانی روڈ سے ملحقہ علاقے کرونا وائرس کی زد میں ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اب تک 26 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں 2767 کیسز مثبت آئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے 61 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے اور 635 ایسے مریض ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔

15:35 20.4.2020

'امریکہ سے واپسی کے تمام راستے پاکستانیوں کے لیے بند ہیں'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں اس وقت جہاں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے وہیں مرحلہ وار معمولات زندگی کی طرف واپسی کا ہدایت نامہ بھی جاری ہو چکا ہے۔ اس پر کیسے عمل یا کب ہو گا۔ اس سوال سے میرا شاید کوئی سروکار نہیں کیونکہ میں خود امریکہ میں پھنسے 800 پاکستانیوں کی اس فہرست میں شامل ہوں جو ہر روز طویل ہوتی جا رہی ہے۔

ان پاکستانیوں کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہ نہیں معلوم کہ امریکہ سے پاکستان واپسی کب اور کیسے ہو پائے گی۔

فرازے سید ان چند پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنہیں مارچ میں اس وقت جہاز سے آف لوڈ کیا گیا تھا جب وہ نیویارک سے پاکستان جانے کے لیے طیارے میں سوار ہوئے۔

آف لوڈ کرنے کی وجہ وہی سرکاری مخمصہ تھا جس میں فوری کرونا ٹیسٹ کروا کر ہی جہاز میں چڑھنے کی ہدایت کی گئی۔ جہاز چلا گیا اور دو دن بعد پاکستان نے تمام پروازیں بند کر دیں۔ نتیجہ یہی ہے کہ فرازے اسی نیو یارک میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں اس وقت وبا سے 13 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے

15:37 20.4.2020

بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی، ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آگئے

بھارت میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ایک دن میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

حکومت نے پیر سے زراعت اور پیداوار سے متعلق کچھ صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ لاک ڈاؤن میں اس نرمی کے بعد ہی پیر کی صبح تک بھارت میں مزید 1553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام نے کرونا وائرس سے 543 افراد کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیے

15:38 20.4.2020

کرونا وائرس پر سلمان خان کی آواز میں گانا ریلیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'انسٹاگرام' پر اپنے پرستاروں کے لیے ایک گانا شیئر کیا ہے جو خصوصی طور پر کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس گانے کے ساتھ ہی انہوں نے یہ پیغام بھی جاری کیا ہے کہ دلی طور پر ایک دوسرے کے قریب رہو مگر سماجی طور پر دور رہو۔

یہ گانا سلمان خان نے حسین دلال کے ساتھ مل کر لکھا ہے جب کہ موسیقار ساجد واجد نے اسے کمپوز کیا ہے۔

گانا لکھنے کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے اسے گایا بھی ہے۔ گانا ریلیز کرنے سے ایک روز انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو پیغام دیا تھا کہ وہ پیر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک گانا اپ لوڈ کرنے والے ہیں۔ امید ہے کہ آپ اسے سنبھال لیں گے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG