رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:31 21.4.2020

پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 192 ہو گئی

12:33 21.4.2020

پاکستان میں ایک روز میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 796 کیسز رپورٹ

12:34 21.4.2020

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک

12:59 21.4.2020

امریکہ میں ہلاکتیں 42 ہزار سے متجاوز، ٹرمپ کا امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو نظر نہ آنے والے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو نظر نہ آنے والے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے احتجاج میں بھی شدت آ گئی ہے۔

پیر کو صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کے حملوں اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے وہ امیگریشن پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔

امریکہ کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 42 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد سات لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے باعث امریکی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ملک بھر میں دو کروڑ سے زائد افراد بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG