رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:41 21.4.2020

متحدہ عرب امارات سے 1180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری مختلف ایئر لائنز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز 250 مسافروں کو لے کر دبئی سے پشاور پہنچی۔ اسی طرح شارجہ سے غیر ملکی ایئر لائن 250 سے زائد مسافروں کو لے کر ملتان پہنچی۔

پاکستان کی سرکاری ایئر لائن (پی آئی اے) کی تین پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔

وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی گئی جس کے بعد انہیں قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا ہے۔

16:28 21.4.2020

ملتان کے 22 ڈاکٹرز کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر اسپتال سے ڈسچارج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان کے نشتر اسپتال کے 22 ڈاکٹروں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مسلسل دوسری مرتبہ منفی آنے کے بعد اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

یہ تمام ڈاکٹرز مظفر گڑھ کے طیب ایردوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اسپتال میں مزید پانچ ڈاکٹرز ایسے ہیں جن کا ایک اور ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں اُنہیں اسپتال سے چھٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ ہفتے ایک مریض کی ہلاکت کی بعد طبی عملے کے 60 سے زائد ارکان کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ 27 ڈاکٹروں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُنہیں ملتان سے مظفر گڑھ کے طیب ایردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

16:45 21.4.2020

افغانستان میں پھنسے 520 پاکستانیوں کی وطن واپسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں پھنس جانے والے پاکستانی باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو مزید 520 افراد افغانستان سے براستہ طورخم گزرگاہ واپس آ گئے ہیں جنہیں کرونا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ افراد کے نگہداشت اور طبی معائنے کے لیے قائم کردہ قرنطینہ کے خصوصی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں پھنسنے والے پاکستانی باشندوں کی واپسی کا عمل 18 مارچ کو شروع ہوا تھا۔ حکام کے بقول اب تک 1200 سے زائد شہری افغانستان سے وطن واپس آ چکے ہیں جن میں سے 950 قرنطینہ کے مراکز میں داخل ہیں۔

حکام کا کے مطابق سرحد پار موجود مزید ڈیڑھ ہزار پاکستانی باشندوں کی واپسی کا عمل بھی اگلے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

16:58 21.4.2020

بھارت: لوک سبھا سیکرٹریٹ کے ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کروناوائرس کے کیسز اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو لوک سبھا سکریٹریٹ کے ایک ملازم اور صدر کی رہائش گاہ راشٹرپتی بھون کی ایک ملازمہ کے گھر کے ایک فرد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

حکام نے راشٹرپتی بھون کمپلکس کے کم از کم 125 اسٹاف کوارٹرز کو سیل کر کے ان کے مکینوں کو قرنطینہ مراکز میں بھیج دیا ہے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ اور راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں کرونا وائرس کے سامنے آںے والے یہ پہلے کیسز ہیں۔

دوسری جانب ریاست اتر پردیش کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 24000 سے زائد مقدمات درج کر لیے ہیں جب کہ 71000 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس نے جیلوں پر دباؤ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانے کے طور پر ساڑھے نو کروڑ روپے بھی وصول کیے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 590 اور مثبت کیسز کی تعداد 18 ہزار 601 ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG