رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:33 21.4.2020

عمران خان کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضامند

وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور ذمہ دار وزیر اعظم اور ذمہ دار شہری ماہرین کی تجویز پر کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں فیصل ایدھی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی چند دن قبل ایک صاحب سے ملاقات ہوئی تھی جن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ واضح نہیں کیا کہ عمران خان کا ٹیسٹ کب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک اگر مشترکہ طور پر ہدایات پر عمل درآمد کرے تو اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں وبا سے جانی زیادہ نہ ہو۔

19:04 21.4.2020

'کرونا افغان جیلوں تک پہنچ گیا تو امن معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے'

افغان حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وبا افغانستان کی جیلوں تک پہنچ گئی تو امریکہ کی قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی جیلوں میں ہزاروں طالبان قیدی موجود ہیں جنہیں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت رہا کیا جانا ہے۔ لیکن افغان حکام کو خدشہ ہے کہ جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی صورت میں ان قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے جس کا لامحالہ اثر ملک میں قیامِ امن کی کوششوں پر پڑے گا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے پیش رفت سے آگاہ افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر کرونا وائرس افغانستان کی جیلوں تک پھیل گیا، تو کئی قیدی مر سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو ایک انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔

رائٹرز' کے مطابق ذرائع یہ بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ جیلوں میں وائرس پھیلنے کی صورت میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ بھی مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے جس کے بعد بین الافغان مذاکرات بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

مزید جانیے

19:37 21.4.2020

ادارہ شماریات: پاکستان کے 84 فی صد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے 84 فی صد سے زائد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل ہے جب کہ 16 فی صد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

پاکستان کے سماجی اور رہائشی معیار کی پیمائش کے سروے (پی ایس ایل ایم) کے تحت ملک بھر کے 25 ہزار سے زائد گھرانوں سے خوراک کے تحفظ کے حوالے سے معلومات جمع کی گئیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے تحفظ خوراک نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو خوراک کی قلت کا خطرہ ہے۔

تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان میں خوراک قلت کا خطرہ صرف ایک صورت میں ہو سکتا ہے جب عالمی وبا طوالت اختیار کر جائے اور حکومت دیہی معیشت یا زراعت کو تحفظ فراہم کرنے کے خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکے۔

مزید جانیے

02:44 22.4.2020

لاطینی امریکہ میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ

لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گھریلو تشدد کی شکایات درج کرانے کے لیے قائم ہیلپ لائنز پر آنے والی کالز میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

'اے ایف پی' کے مطابق ارجن ٹینا کی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 20 مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے ابتدائی 20 روز کے دوران 18 خواتین اپنے شوہر یا سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہوئی ہیں۔

ارجن ٹینا میں خواتین کی مدد کے لیے قائم ہیلپ لائن پر آنے والی کالز میں بھی 40 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔

ایسی ہی صورتِ حال میکسیکو، برازیل، چلی اور دیگر ممالک میں بھی ہے۔ جہاں انتظامیہ کی طرف سے گھریلو تشدد کے خلاف اقدامات تو کیے جا رہے ہیں۔ لیکن ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو رہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG