بورس جانسن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ آمد
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام پر واپس آ گئے ہیں۔
بورس جانسن کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کی شام 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے ہیں اور وہ پیر کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
بورس جانسن کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے کسی ملک کے پہلے سربراہ ہیں۔ وہ تین روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں بھی تھے اور لگ بھگ تین ہفتوں کے بعد ان کی دوبارہ سرکاری رہائش گاہ واپسی ہوئی ہے۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک
پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 281 ہو گئی
کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے بعد اس مہلک وبا سے متاثر ہونے والے کئی ممالک میں معمولات زندگی ایک بار پھر بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اسکول کھول دیے گئے ہیں جب کہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ووہان کے اسپتالوں میں موجود کرونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
عالمی وبا سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر والا ملک امریکہ ہے جس کی کئی ریاستوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ نیویارک کے گورنر نے بھی اشارہ دیا ہے کہ مئی کے وسط سے نیویارک کو جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔
یورپی ملک اٹلی میں چار مئی سے معمولات زندگی پر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے گا آغاز ہو گا جب کہ اسپین بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر چکا ہے۔