رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:34 29.4.2020

پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز

پاکستان میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 806 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس سے 26 اموات ہوئیں اور اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 تک پہنچ گئی ہے۔

10:50 29.4.2020

بھارت: کرونا سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس سے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 73 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 332 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک ایک ہزار سات افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران ملک بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد دو گنی ہو گئی ہے۔

بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 47 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص کے بعد سی آر پی ایف کی دہلی بٹالین کے تمام ایک ہزار اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

10:58 29.4.2020

لاک ڈاؤن میں رمضان: نہ افطار پارٹیاں، نہ عید کی شاپنگ​

پاکستان میں اس بار ماہِ رمضان گزشتہ برسوں کی نسبت قدرے مختلف انداز میں گزر رہا ہے۔ افطار پارٹیوں کا اہتمام ہے اور نہ ہی عید کی شاپنگ کے رنگ۔ ایک پاکستانی فیملی سے جانتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ ماہِ صیام کس طرح گزار رہے ہیں؟

لاک ڈاؤن میں رمضان: نہ افطار پارٹیاں، نہ عید کی شاپنگ
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

13:19 29.4.2020

ماسک نہ پہننے پر گلیوں میں جھاڑوں لگانے کی سزا

افریقی ملک مڈگاسکر کے دارالحکومت اینٹانانیریو میں پولیس نے ایک نیا قانون لاگو کیا ہے۔ جس کے تحت گھر سے نکلنے والے ہر شخص کو لازمی طور پر چہرے پر ماسک پہننا ہوگا۔

پولیس کے مطابق وہ افراد جو ماسک نہیں پہنیں گے ان کو سزا کے طور پر شہر کی گلیاں صاف کرنی ہوں گی۔

پولیس نے نیا ضابطہ رواں ہفتے ہی لاگو کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ افراد جو بغیر ماسک کے باہر نظر آ رہے ہیں پولیس ان سے شہر کی گلیاں صاف کروا رہی ہے جب کہ کئی لوگ کچرا اٹھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔

حکام نے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے لازمی قرار دیا کہ گھر سے نکلنے والا ہر شخص ماسک لگائے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق رواں ہفتے پیر سے 500 افراد کو سزائیں دی گئی ہیں جب کہ 25 افراد کو فوری طور پر گلیوں میں جھاڑو لگانے کے کام پر لگایا گیا۔

خیال رہے کہ مڈاگاسکر میں کرونا کے 128 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق 75 مریض وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG